ETV Bharat / sitara

سونو سود نے چار بیٹیوں کو گود لیا

author img

By

Published : Feb 20, 2021, 7:14 PM IST

اتراکھنڈ کے چمولی میں پیش آئے قدرتی آفات میں اپنے والد عالم سنگھ پنڈیر کو کھونے والی چار بیٹیوں کو اداکار سونو سود نے گود لے لیا ہے۔

سونو سود نے چار بیٹیوں کو گود لیا
سونو سود نے چار بیٹیوں کو گود لیا

چمولی کے تپوون میں آئی آبی تباہی میں نریندر نگر کے گلر کے رہائشی عالم سنگھ پنڈیر کی موت واقع ہوگئی تھی۔ عالم سنگھ کی موت کے بعد چار بیٹیوں کے سر سے والد کا سایہ اٹھ گیا۔ اس حادثے نے کنبے کو معاشی طور پر کمزور کردیا۔ لیکن جیسے ہی اس کی خبر اداکار سونو سود کو ملی، انہوں نے عالم سنگھ کی چار بیٹیوں کو گود لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا بحران میں مزدوروں اور بے سہارا لوگوں کی مدد کرنے والے بالی ووڈ اداکار سونو سود نے ایک بار پھر انسانیت کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے چار بیٹیوں کو گود لینے کی بات کہی ہے۔

دراصل گزشتہ 7 فروری کو چمولی میں آئی تباہی میں گلر کے رہنے والے عالم سنگھ پنڈیر کی موت ہوگئی تھی۔عالم کی موت کے بعد ان کی چار بیٹیوں کے سر سے والد کا سایہ اٹھ گیا۔ اہل و عیال کے نان و نفقہ کی ذمہ داری ان پر ہی تھی۔

عالم سنگھ کی چار بیٹیاں آنچل 14 برس کی ہیں، انتر 11، کاجل 8 اور اننیا دو سال کی ہیں۔ اداکار سونو سود نے ان چاروں بیٹیوں کو گود لیتے ہوئے ان کے تمام اخراجات برداشت کرنے کی بات کہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.