ETV Bharat / sitara

سونو نگم کا رشی کپور کے انتقال پر اظہارِ تعزیت - سونو نگم

گلوکار سونو نگم نے لیجنڈ اداکار رشی کپور کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے اداکار کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ 67 سالہ ایک بہت ہی روشن اور پُرجوش انسان تھے۔ وہ ہمیشہ ہی رشی کے بڑے پرستار رہے ہیں اور خوش قسمت ہیں کہ انہیں ان کے ساتھ کچھ پیارا وقت گزارنے کا موقع ملا۔

گلوکار سونو نگم
گلوکار سونو نگم
author img

By

Published : Apr 30, 2020, 7:38 PM IST

گلوکار سونو نگم نے اپنے پیارے اداکار رشی کپور کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے اداکار کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کی۔

سونو نگم نے بتایا کہ میں صبح سویرے فرح خان کے ساتھ بات چیت کر رہا تھا جب مجھے خبر ملی کہ رشی جی اسپتال میں داخل ہیں اور ان کی بیٹی سڑک کے راستے دہلی سے واپس آرہی ہیں۔ کچھ دیر بعد ہی فرح نے مجھے فون کیا اور کہا کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ آپ جن کے بارے میں پوچھ رہے تھے اور وہ اب نہیں رہے ۔"

سونو نے مزید کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میں نے ان کے ساتھ کچھ پیارا وقت گزارا ہے۔ وہ مجھے سے کہا کرتے تھے کہ میں انہیں بہت ہنساتا ہوں۔وہ ایک بہت ہی روشن اور پُرجوش انسان تھے۔ میں ہمیشہ ان کا مداح رہا ہوں۔ انہیں ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔ ان کی روح کو سکون ملے۔

گلوکار نے انسٹاگرام میں رشی کپور کے ساتھ ایک پرانی تصویر شئیر کرتے ہوئے ایک پیار بھرا نوٹ لکھا۔

اداکار رشی کپور نے کینسر کے ساتھ طویل جنگ کے بعد جمعرات کی صبح آخری سانس لی۔صبح ان کی اہلیہ نیتو کپور ان کے ساتھ تھیں جب انہوں نے آخری سانس لی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.