مہاجر مزدوروں کو ان کے گھر پہنچانے میں مدد کرنے کے لئے سرخیوں میں آئے سونو سود نے سیاست میں داخل ہونے کی قیاس آرائیوں کے پیش نظر یہ واضح کیا ہے کہ وہ سیاست میں نہیں آنا چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ وہ جو بھی کچھ کررہے ہیں، مکمل طور پر پیار و ہمدردی ہے۔ سونو سود نے کہا ’’مجھے سیاست سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ میں مزدوروں کے تیئں محبت کی وجہ سے ایسا کررہا ہوں۔ میں انہیں ان کے گھروالوں سے ملنے میں مدد کرنا چاہتا ہوں‘‘۔
سونو سود نے کہا ’’میری خواہش ہے کہ ہر مزدور کے اپنے گھر پہنچنے تک کام کرتا رہوں۔ سفر جوش و خروش سے جاری رہے گا۔ کسی کو بے گھر نہیں رہنا چاہئے۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ بحفاظت اپنے گھر پہنچ جائیں۔ مجھے ان سے اس لئے ہمدردی ہے کہ میں بھی ممبئی میں مہاجر کے طور پر آیا تھا۔ ایک دن میں ٹرین میں سوار ہوا اور یہاں پہنچ گیا۔ ہر کوئی میٹروپولیٹن شہر میں بہتر مستقبل کا خواب سجاکر آتا ہے‘‘۔