ETV Bharat / sitara

فلم 'گلابو سیتابو' کا اتراکھنڈ سے کنکشن!

گلابو سیتابو فلم 12 جون کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم کے نغمہ نگار اور موسیقکار اتراکھنڈ کے ہلدوانی سے ہیں۔ فلم کا گانا لکھنے والے دنیش پنت نے بتایا کہ 'فلم کب سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی اور اسے آن لائن کیوں ریلیز کیا جارہا ہے۔'

فلم 'گلابو سیتابو' کے نغمہ نگار اور موسیقار اتراکھنڈ کے رہائشی

author img

By

Published : May 26, 2020, 8:30 AM IST

بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن اور ایوشمان کھرانہ کی آنے والی فلم 'گلابو سیتابو' 12 جون کو آن لائن ریلیز ہونے والی ہیں۔ فلم کا پہلا لک اور ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس فلم کے نغمہ نگار اور موسیقار دونوں کا تعلق اتراکھنڈ سے ہے۔

نغمہ نگار دنیش پنت نے اس فلم کے تین گانے لکھے ہیں جو ہلدوانی کے سنگم وہار کے رہائشی ہیں۔ اس فلم کے موسیقار انوج گرگ کا سسرال بھی ہلدوانی میں ہیں۔ دنیش پنت اصل میں ضلع سلکھولا دیوال چمولی ضلع سے ہے۔ دنیش پنت اس سے قبل بھی ہلدوانی سٹی سنگ بھی لکھ چکے ہیں۔ جسے پریتم نے موسیقی اور شان نے آواز دی تھی۔

فلم 'گلابو سیتابو' کے نغمہ نگار اور موسیقار اتراکھنڈ کے رہائشی

دنیش نے بتایا کہ 'یہ فلم پہلے 17 اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے اور موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر آن لائن ریلیز کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ گلابو سیتابو کی ہدایتکاری شجیت سرکار نے کی ہے۔ فلم کے ٹیزر اور ٹریلر کو شائقین خوب پسند کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.