بالی ووڈ کی خوبصورت اور اسٹائلش اداکارہ سونم کپور کے مداحوں کے لیے ایک خوشخبری ہے۔ سونم کپور حاملہ ہیں اور انہوں نے تصویر شیئر کی ہے، جس میں سونم کا ' بے بی بمپ' دیکھا جاسکتا ہے۔ Sonam Kapoor Expecting First Child
سونم نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ہے۔ سال 2018 میں سونم نے بزنس مین آنند آہوجا کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں بندھ گئی تھی۔ شادی کے چار سال بعد اس جوڑے کے گھر میں ایک نئے فرد کا اضافہ ہونے والا ہے۔
سونم کپور نے پیر کے روز اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر کچھ تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ ان کی زندگی میں ایک نیا مہمان آنے والا ہے۔سونم کپور نے جو اپنی بے بی بمپ کی تصاویر شیئر کی ہیں وہ سب بلیک اینڈ وائٹ تصاویر ہیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
ان خوبصورت تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ سونم نے لکھا ہے کہ ' چار ہاتھ آپ کو سب سے اچھے طریقے سے بڑا کرنے کی کوشش کریں گے، دو دل جو آپ کے ساتھ ہر قدم پر ایک سُر میں دھڑکے گا، ایک خاندان، جو آپ پر ڈھیر سارا پیار برسائے گا اور ہمیشہ ساتھ رہے گا۔ آپ کا استقبال کرنے کے لیے ہم سب سے اب انتظار نہیں ہورہا ہے'۔
سونم کپور کے حاملہ ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر عام ہوتے ہی فلمی ستاروں سمیت ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ کرینہ کپور نے لکھا کہ ' تم دونوں کے لیے بہت خوش ہوں۔ بچوں کے ساتھ کھیلنے کا انتظار نہیں کرسکتی'۔
- مزید پڑھیں: Amir Khan on Kashmir Files: عامر خان نے کہا' ہر بھارتی کو کشمیر فائلز ضروری دیکھنی چاہیے'
وہیں یہ خوشخبری سننے کے بعد انیل کپور کی بھانجی اور اداکارہ جھانوی کپور کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا۔ جھانوی کپور نے اپنی بڑی بہن سونم کپور کی تصویر پر لکھا کہ ' او میرے خدا۔۔۔ اس کے ساتھ انہوں نے بہت سارے دل والے ایموجز بھی بنادیئے۔ اس کے علاوہ کرشمہ کپور، دیا مرزا، بھومی پیڈنیکر، شنایا کپور، روینہ ٹنڈن، اننیا پانڈے اور فلمساز ایکتا کپور نے بھی سونم کپور اور آنند کو مبارکبا دی۔