سوناکشی سنہا نے اس سیریز کی پوری ٹیم کے ساتھ ایک تصویر انسٹا گرام اکا ونٹ پر شیئر کی ہے۔ انہو ں نے لکھا کہ ،’’نئی شروعات‘‘ ایمیزون کے ساتھ، ہماری نئی سیریزشروع کرنے کے لئے کا فی پرجوش ہوں۔ اس ایکسٹریملی ٹیلنٹیڈ ٹیم کے ساتھ کا م کر نے کے لئے ایکسائٹیڈ ہوں۔
ایمیزون پرائم کی اس ویب سیریز میں اداکا رہ سو ناکشی سنہا کے علا وہ گلشن دیویا ،سو ہم شاہ ،اور وجے شرما بھی کام کرتے نظر آئیں گے .اس سریز کا پرو ڈکشن ایکسل مو ویز اور ٹا ئیگر بے بی فلمز ایک ساتھ مل کر کریں گے ۔
سو ناکشی سنہا اس سال فلم بھج میں نظر آئیںگی۔اس میں اجے دیو گن اہم اردار کرتے نظر آئیں گے ۔ یہ ایکشن فلم ہو گی جس کی کہا نی 1971میں ہندوستان ۔پا کستان جنگ کے پس منظر میں لکھی گئی ہے ۔
فلم کی کہا نی ایئر فورس کے لیڈر وجے کرک کے ارد گرد گھو متی ہے ۔فتح کرک نے ہندوستان ۔ پا کستان جنگ کے دوران 300خواتین کی مدد سے بھا رتیہ فضائیہ کے ہوائی اڈہ کا ازسر نو تعمیر کیا تھا۔