فلم مرجاواں کے اداکار سدھارتھ ملہوترا نے اپنے اگلے پروجیکٹ کے بارے میں ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ان کا اس پروجیکٹ میں بھوشن کمار اور مُراد کھیتانی شامل ہیں۔
سدھارتھ نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر اپنی اگلی فلم ڈبل ٹربل کے بارے میں لکھا۔ یہ فلم تمل زبان میں بنی فلم تھڈم کی ریمیک ہے۔
اس کے بعد انہوں نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا 'مجھے اپنی اگلی فلم ڈبل ٹربل کا اعلان کر کے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے، یہ فلم حقیقی واقعات پر مبنی ہے اور فلم کو 20 نومبر 2020 کو ریلیز کیا جائے گا۔
اس فلم سے پہلے سدھارتھ فلم 'شیر شاہ' میں نظر آئیں گے، فلم میں وہ ایک فوجی کا کردار ادا کر رہے ہیں، یہ فوجی ہیں وکرم بترا، جنہوں نے کارگل وار میں اپنی جان گنوائی، اور بعد میں انہیں بھارتی حکومت کی جانب سے پرم ویر چکرا سے نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
کیارہ اڈوانی کی ہم شکل ٹک ٹاک پر مشہور
'فنکار کے طور پر ہمیشہ نیا کرنے کی کوشش کرتی ہوں'
رندیپ ہڈا ہالی وڈ فلم ایکسٹریکشن میں
اس فلم کو کرن جوہر کی کمپنی دھرمہ پروڈیکشنز کی حمایت حاصل ہے۔ فلم 3 جولائی 2020 کو ریلیز کی جائے گی۔
سدھارتھ ملہوترا نے اپنی کریئر کی شروعات فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے کی تھی، اس فلم میں ان کے ساتھ ورون دھون اور عالیہ بھٹ نے بھی اپنے بالی وڈ کیریئر کی شروعات کی تھی، یہ فلم کافی مقبول ہوئی۔