اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر مبنی فلم 'نیائے دا جسٹس' میں جھانسی کی رہنے والی شیریا شکلا ریا چکرورتی کا کردار ادا کرینگی۔اس فلم کی ہدایتکاری سرلا ساراگوئی اور راہل شرما کر رہے ہیں۔ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران شریا شکلا نے بتایا کہ اس میں انہیں اہم کردار ادا کرنے کا موقع ملا ہے۔وہ فی الحال ممبئی ہیں اور فلم کی شوٹنگ میں حصہ لے رہی ہیں۔
اس فلم میں شریا کے ساتھ شکتی کپور، امن ورما، اسرانی، سدھا چندرن، زبیر خان اور سومی خان جیسے اداکار مختلف کرداروں میں نظر آئیں گے۔فلم کی کہانی سشانت کی موت کے ارد گرد گھومتی ہے اور ان کی موت کے وجوہات کو بھی اس فلم میں دکھایا جائے گا۔توقع کی جارہی ہے کہ یہ فلم دیوالی تک ریلیز ہوجائےگی۔
شریا شکلا نے سنہ 2017 میں بی ٹیک کی ڈگری لینے کے بعد ماڈلنگ اور اداکاری کے میدان میں اپنا ہاتھ آزمانے کے لیے ممبئی کا رخ کیا۔اس دوران کرائم پیٹرول سمیت کئی ٹی وی شوز میں بھی وہ اداکاری کرچکی ہیں۔اس کے علاوہ کئی ویب سیریز اور میوزک البم میں بھی شریا نے اداکاری کی۔بڑے پردے پر شریا کی یہ پہلی فلم ہوگی، جسے لے کر وہ کافی جوش و خروش میں نظر آرہی ہیں۔