ETV Bharat / sitara

Shraddha Kapoor Breakup Rumours: شردھا کپور نے بریک اپ افواہوں کے درمیان ایک پیاری تصویر شیئر کی

شردھا کپور کی اپنے بوائے فرینڈ روہن شریشٹھا سے علیحدہ ہونے والی افواہوں کے درمیان اداکارہ نے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا ہے ' اور سناؤ'۔ ساتھ میں انہوں نے ایک ہارٹ ایموجی بھی شیئر کیا ہے۔ Shraddha Kapoor Shares Photo Amid Breakup Rumours

author img

By

Published : Mar 25, 2022, 12:47 PM IST

شردھا کپور نے بریک اپ افواہوں کے درمیان ایک پیاری تصویر شیئر کی

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اپنی نجی زندگی کو لے کر کافی محتاط رہتی ہیں۔ لیکن گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا میں ان کے بوائے فرینڈ روہن شریشٹھا سے علیحدگی اختیار کرنے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ Shraddha Kapoor Shares Photo Amid Breakup Rumours ان افواہوں کے درمیان اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک پیاری تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا ہے ' اور سناؤ'۔ ساتھ میں انہوں نے ایک ہارٹ ایموجی بھی شیئر کیا ہے۔ Shraddha Kapoor and Rohan Shrestha Break Up

اداکارہ کے ذریعہ یہ تصویر شیئر کرنے کے بعد ان کے بھائی سدھانت کپور نے بھی تبصرہ کیا ہے اور لکھا ہے' تمہاری یاد آرہی ہے لیڈل رانی'۔ شردھا کے بھائی کے علاوہ ان کے مداح بھی ان کی یہ تصویر کو خوب پسند کر رہے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے شردھا کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئےلکھا کہ ' سنو تو کوئی اتنا سندر کیسے ہوسکتا ہے'۔ وہیں ایک اور صارف نے لکھا کہ ' بس آپ کے یادوں میں ہیں، آپ سناؤ'۔

واضح رہے کہ شردھا کپور مشہور فوٹوگرافر روہن شریشٹھا کے ساتھ پچھلے چار برسوں سے رشتہ میں تھیں۔ جس کے بعد اس جوڑے نے اپنے راستے الگ کرلیے ہیں۔ وہیں اب تک ان کے رشتہ توڑنے کی وجہ کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں مل پائی ہے۔حالانکہ گزشتہ سال یہ خبریں بھی آرہی تھیں کہ شردھا اور روہن بہت جلد شادی کرنے والےہیں ۔ لیکن شردھا کپور کے والد اور اداکار شکتی کپور نے ان خبروں کو تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ' روہن ہمارا فیملی فریند ہے۔ میں اس کے والد کو برسوں سے جانتا ہوں، روہن اکثر ہمارے گھر آتے رہتے ہیں، لیکن کبھی کوئی شادی کی بات نہیں ہوئی ہے اور اس کے علاوہ آج بچے اپنے فیصلے خود لے رہے ہیں، اگر شردھا کپور کو کوئی لڑکا پسند ہے، چاہے وہ روہن ہی کیوں نہ ہو۔ وہ جس سے کہیں گی میں اس سے اس کی شادی کروا دوں گا۔ میں کیوں انکار کروں۔ لیکن اس وقت وہ اپنے کیرئیر پر توجہ کرے۔ شادی ایک اہم قدم ہے'۔

وہیں شردھا کی آئندہ پروجیکٹ کی بات کریں تو وہ فی الحال فلم ہدایتکار لو رنجن کی فلم میں رنبیر کپور کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ شردھا ناگن ٹرائیلوجی میں بھی کام کرنے والی ہیں۔ اس کے علاوہ اداکارہ پنکج پاراشر کی فلم ' چال باز ان لندن' میں بھی ہے۔ شردھا کو آخری بار فلم ' باغی 3' میں دیکھا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: Emraan Hashmi Birthday: اہلیہ نے عمران ہاشمی کی لی تھی کلاس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.