ETV Bharat / sitara

کرائم برانچ چھاپے کے دوران شلپا شیٹی رو پڑیں - راج کندرا کی گرفتاری

شلپا شیٹی پولیس کے سامنے رو پڑیں اور کہا کہ راج کندرا نے اس سے (فحاشی) ایپ کے بارے میں کچھ بھی شیئر نہیں کیا ہے اور انہیں اس معاملے میں کوئی بھی جانکاری نہیں ہے۔

کرائم برانچ چھاپے کے دوران شلپا شیٹی رو پڑی

author img

By

Published : Jul 27, 2021, 11:34 AM IST

ممبئی پولیس ذرائع نے بتایا کہ بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کے مابین اس وقت تلخ کلامی ہوئی جب کرائم برانچ نے فحاشی (Pornography) کے معاملے میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اداکارہ یہ کہتے ہوئے رو پڑیں کہ وہ اپنے شوہر کے کرتوت سے بالکل بے خبر تھیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ’’جس روز کرائم برانچ نے راج کندرا کے ہمراہ ممبئی میں اس کے گھر کی تلاشی لی، شلپا شیٹی سے بھی پوچھ تاچھ ہوئی۔ پوچھ تاچھ کے بعد شلپا بہت پریشان ہوئیں اور راج کندرا پر یہ کہہ کر چلائیں کہ اسے یہ سب کرنے کی کیا ضرورت تھی! کرائم برانچ کی ٹیم کو اداکارہ کو پُرسکون کرنے کے لیے مداخلت کرنا پڑی۔‘‘

انہوں نے مزید بتایا کہ شلپا شیٹی پولیس کے سامنے رو پڑیں اور انہوں کہا کہ راج کندرا نے ان سے ایپ کے بارے میں کچھ بھی شیئر نہیں کیا ہے اور انہیں اس معاملے میں کوئی بھی جانکاری نہیں ہے۔

’’دلبرداشتہ شلپا شیٹی نے کندرا کو بتایا کہ ان کی اس حرکت کی وجہ سے خاندان کا نام بدنام ہو رہا ہے اور فلم انڈسٹری میں بھی ان کے ساتھ کیے گئے معاہدے توڑے جا رہے ہیں اور اس وقت انہیں مالی نقصان سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔''

’’شلپا نے کندرا سے سخت لہجے میں سوال کیا کہ جب ان کے خاندان نے معاشرے میں اچھا رتبہ حاصل کیا تھا تو اس طرح کے کام انجام دینے کی کیا ضرورت تھی؟‘‘

مزید پڑھیں: شوہر کی گرفتاری کے درمیان شلپا شیٹھی نے فلم کا پرموشن کیا، سوشل میڈیا پر ٹرول کا سامنا

قابل ذکر ہے کہ فحاشی کے معاملے میں راج کندرا کی گرفتاری نے سب کو صدمے میں ڈال دیا ہے۔ راج کندرا اور 11دیگر افراد کو فحاشی کے معاملے میں ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے جولائی کی 19تاریخ کو مبینہ طور فحاشی فلم بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا۔

ان کی گرفتاری کے بعد سے اس معاملے میں بہت سے چونکا دینے والے انکشافات ہوئے ہیں۔ حال ہی میں ماڈل - اداکارہ شیرلین چوپڑا نے راج کندرا کی گرفتاری سے متعلق اپنا ایک بیان جاری کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.