چیمپیئن آف چینج ایوارڈ انہیں ’سوچھ بھارت مہم ‘ کے لیے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی سمت میں کی گئی ان کی کوششوں کے لیے دیا گیا ہے۔ بھارت کے سابق صدر پرنب مکھرجی نے شلپا کو اس ایوارڈ سے نوازا ہے۔
شلپا یہ ایوارڈ ملنے پر فخر محسوس کر رہی ہیں۔
شلپا نے کہا کہ ’میں یہ ایوارڈ ملنے پر فخر محسوس کر رہی ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ اپنے ملک کو صاف ستھرا رکھنا ہر شہری کا فرض ہے۔ صفائی دماغ سے شروع ہوتی ہے۔ جب ہم اپنے گھر کو صاف ستھرا رکھتے ہیں تو ملک کیوں نہیں؟ ’اس برس میں نے اپنے پورے کاربن فٹ پرنٹ کو آف سیٹ کرنے کے لیے میں نے 480 درخت لگائے۔ یہ ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ ہم صرف موجودہ وقت کے لیے ہی نہیں بلکہ مستقبل کے لیے بھی اپنے قیمتی سیارے کی نگرانی کریں‘۔