ETV Bharat / sitara

سنجے کپور کی بیٹی شنایا کپور ڈیبیو کریں گی - ششانک کھیتان کے پروڈکشن میں بننے والی فلم

سنجے کپور کی بیٹی شنایا کپور بالی ووڈ میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔ وہ کرن جوہر اور ششانک کھیتان کے پروڈکشن میں بننے والی فلم سے آغاز کریں گی۔ یہ عشق و محبت پر مبنی فلم ہوگی۔ اس میں شنایا کے ساتھ لکشیہ للوانی اور گر فتح پیرزادہ نظر آئیں گے۔

سنجے کپور کی بیٹی شنایا کپور ڈیبیو کریں گی

author img

By

Published : Jun 7, 2021, 2:26 PM IST

معروف اداکار سنجے کپور کی صاحبزادی شنایا کپور بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔ سنجے کپور کی بیٹی شنایا کپور بالی ووڈ میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔ وہ کرن جوہر اور ششانک کھیتان کے پروڈکشن میں بننے والی فلم سے آغاز کریں گی۔ یہ عشق و محبت پر مبنی فلم ہوگی۔ اس میں شنایا کے ساتھ لکشیہ للوانی اور گر فتح پیرزادہ نظر آئیں گے۔

بتایا جارہا ہے کہ شنایا کپور، لکشیہ للوانی اور گر فتح پیرزادہ پچھلے چھ ماہ سے اداکاری کی ورکشاپس میں حصہ لے رہے ہیں۔

ایسا خیال تھا کہ شنایا 'اسٹوڈنٹ آف دی ایئر۔ 3' سے ڈیبیو کر سکتی ہیں لیکن اب یہ بتایا جارہا ہے کہ وہ کرن جوہر اور ششانک کھیتان کے پروڈکشن والے پروجیکٹ سے قدم رکھیں گی۔

اس فلم کی شوٹنگ جولائی سے شروع ہونے والی تھی۔ پروڈیوسرز لاک ڈاؤن مکمل طور پر کھلنے کے منتظر ہیں۔ فلم کی کہانی کے ایک بڑے حصے کی شوٹنگ بیرون ملک میں ہوگی لہذا کووڈ 19 کا ماحول کنٹرول ہونے کا انتظار ہے۔

اس فلم کو 2022 میں سینما گھروں میں ریلیز کرنے کا منصوبہ ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.