ETV Bharat / sitara

شاہ رخ کی مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد، پردے پر ملنے کا کیا وعدہ - فلم کی شوٹنگ

کنگ خان نے دیر سے ہی صحیح، لیکن اپنے مداحوں کو ایک مزےدار ویڈیو کے ذریعے نئے سال کی مبارکباد دی۔ ساتھ ہی فلم ریلیز ہونے کے بارے میں خوش خبری بھی دی ہے۔

shahrukh khan greets fan new year through a video promises a release in 2021
شاہ رخ نے فینس کو دی نئے سال کی مبارکباد، پردے پر ملنے کا کیا وعدہ
author img

By

Published : Jan 2, 2021, 10:46 PM IST

سپر اسٹار شاہ رخ خان نے بھلے ہی اپنی آنے والی فلم کا آفیشیل اعلان نہیں کیا ہے، لیکن سنیچر کے روز اداکار نے اپنے مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ انہیں اس سال بڑے پردے پر ملیں گے۔

اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے، 55 سالہ اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تین منٹ سے زیادہ کی ویڈیو پوسٹ کی اور کہا کہ وہ سینما ہال میں لوگوں کی تفریح ​​کے لئے بے چین ہیں۔

غورطلب ہے کہ شاہ رخ خان آخری دفعہ 2018 میں آئی فلم 'زیرو' میں دکھے تھے۔

انہوں نے ویڈیو میں کہا ، 'میں آپ سب کے لئے دیر سے نیک خواہشات پیش کر رہا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ سب اس بات پر متفق ہوں گے کہ سب کے لئے 2020 بدترین سال تھا۔ اس خوفناک وقت میں امید کی کرن، مثبتیت تلاش کرنا مشکل ہے۔ لیکن ان خراب، مشکل دنوں، خوفناک سالوں کے پیش نظر، اس پر قابو پانے کے لئے میرے پاس ایک راستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ، 'میرا ماننا ہے کہ جب کوئی اپنی زندگی کے سب سے نچلے حصے میں ہوتا ہے، تو اچھی بات یہ ہے کہ یہاں سے آگے بڑھنے کا محض ایک ہی راستہ ہے، اوپر۔۔۔اور سب سے بہتر جگہ۔'

مزید پڑھیں:

فلم رادھے شیام کا نیا پوسٹر ریلیز

شاہ رخ خان نے گزشتہ برس نومبر مین اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ شروع کی، جس کا ڈائریکشن 'وار' کے ہدایت کار شدھارتھ آنند کر رہے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ اس فلم کا عنوان 'پٹھان' ہے۔ یہ ایکشن تھرلر فلم یش راج فلمز پروڈیوس کررہی ہے۔

خان نے اپنے پیغام میں کہا، 'آپ سبھی 2021 میں مجھے بڑے پردے پر دیکھیں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.