شاہ رخ خان کی طویل عرصے سے کوئی فلم رلیز نہیں ہوئی ہے۔ فینس کو ان کی فلم 'پٹھان' کے رلیز ہونے کا انتظار ہے۔ حال میں پتہ چلا تھا کہ سلمان خان فلم پٹھان میں کام کریں گے۔ اس خبر کی تصدیق خود سلمان نے کی تھی۔
سلمان نے بتایا تھا کہ وہ جلد ہی شاہ رخ خان، دیپکا پادوکون اور جان ابراہم کی فلم پٹھان کی شوٹنگ شروع کریں گے۔ اس فلم کے تعلق سے بڑا خلاصہ ہوا ہے۔ رپورٹز میں دعوی کیا گيا ہے کہ شاہ رخ اور سلمان برج خلیفہ پر لڑتے نظر آئیں گے۔
بالی وڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان جلد ہی شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کی شوٹنگ کے لیے یو اے ای روانہ ہوں گے۔ دونوں کی فائٹ دنیا کی سب سے انچی عمارت برج خلیفہ پر ہوگی۔ سلمان اس فلم میں اپنے ٹائگر فرنچائزی والے رول میں نظر آ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: باکمال اداکار عرفان خان تصاویر کے آئینے میں
بتایا جاتا ہے کہ پٹھان فلم اسی دیوالی پر رلیز ہوگی۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بن رہی اس فلم کو بڑے اسکیل پر تیار کیا جا رہا ہے۔ فلم کے کئی سین ابو دھابی کے ریگستان میں شوٹ کیا جا رہا ہے۔