شاہ رخ خان نے بدھ کے روز ممبئی میں منعقد 'دا شاہ رخ خان لا ٹروب یونیورسٹی پی ایچ ڈی اسکلرشپ' پروگرام میں کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ریسرچر خاتون کو چار برس کی اسکالرشپ سے نوازا۔
بالی ووڈ اداکار نے اس موقع پر کہا کہ انہیں تعلیم پر سب سے زیادہ اعتماد ہے۔
یہ اسکالرشپ کیرالہ کی تریشور کی رہنے والی گوپیکا کوٹنتھریال کو ملی ہے، جو حیاتیات، ماحولیات اور مولیکلر اسٹڈیز کے ذریعہ کاشتکاری کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔
گوپیکا 800 سے زائد خواتین کے درمیان منتخب ہوئی ہیں۔بدھ کے روز منعقدہ پروگرام میں انہیں 4 برس کی اسکالرشپ سے نوازہ گیا۔
شاہ رخ خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ میں تعلیم میں سب سے زیاہ اعتماد کرنے والا ہوں اور میں گوپیکا کو مبارک باد دیتا ہوں۔جو بھی تعلیم حاصل کررہے یں ان سبھی کو مبارک باد اور تعلیم کا راستہ کبھی ختم نہیں ہوتا ہے۔
اداکار نے مزید کہا کہ خواتین کو تعلیم یافتہ اور بااختیار بنانا ہماری ترقی کی کلید ہے اور دنیا پڑھی لکھی خواتین کی بدولت ہی آگے بڑھتی ہے۔مجھے لگتا ہے کہ بھارت میں یا دنیا میں کہیں بھی تعلیم ایک قدم آگے آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں گوپیکا کو خوش قسمت مانتے ہیں کہ وہ لا ٹراب جیسی شاندار یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کریں گی اور انہیں یہ موقع پی ایچ ڈی کرنے کے لیے مل رہا ہے۔
'میں گوپیکا کی محنت اور جنون کو سلام کرتا ہوں۔یہ اسکالرشپ انہیں میلبرن کے لا ٹرب یونیورسٹی تک کے سفر میں مدد کریگی، جہاں وہ بھارت کی زرعی شعبے کو بہتر بنانےکے خواب کو مکمل کرپائیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس ہی آسٹریلیا کے لا ٹراب یونیورسٹی نے 'انرری ڈاکٹر' کے اعزاز سے نواز تھا۔اسی کے ساتھ یہ سپرسٹار کو ڈاکٹریٹ کی چوتھی ڈگری ملی ہے۔