ETV Bharat / sitara

ورون دھون نے انسٹاگرام میں کیا مزاحیہ پوسٹ

author img

By

Published : Dec 14, 2020, 2:19 PM IST

اداکار ورون دھون نے حال ہی میں کورونا متاثر پائے جانے کی تصدیق کی تھی جس کے بعد سے وہ گھر میں ہی قرنطینہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔ اداکار نے انسٹاگرام میں تین تصاویر شیئر کیں اور ان کے ذریعہ لکھے گئے عنوان سے یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ وہ اس مشکل اوقات میں خوش مزاج اور مثبت رہنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ورون دھون نے انسٹاگرام میں کیا مزاحیہ پوسٹ
ورون دھون نے انسٹاگرام میں کیا مزاحیہ پوسٹ

اداکار ورون دھون چنڈی گڑھ میں اپنی آئندہ فلم جگ جگ جیو کی شوٹنگ کے دوران کورونا سے متاثر ہوگئے تھے جس کے بعد سے وہ ممبئی میں اپنی رہائش گاہ میں قرنطینہ اختیار کیے ہوئے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ اداکار اپنی آئیسولیشن والی اس زندگی میں لطف اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ورون نے انسٹاگرام میں تین تصاویر شیئر کیں اور ہر ایک تصویر اداکار کے عمر کے مختلف مرحلے کو دکھاتی ہے۔ ان تصاویر میں اداکار نوعمر سے لے کر جوان اور آخری میں جھریوں والے بوڑھے شخص کے طور پر نظر آرہے ہیں۔

اداکار نے ان تصویر کے ساتھ عنوان میں لکھا ہے 'آئیسولیشن والی زندگی'۔ ورون کے پوسٹ شیئر کرنے کے ایک گھنٹے کے دوران تقریباً چار لاکھ لوگوں نے اس پوسٹ کو پسند کیا۔

واضح رہے کہ ورون اب کلی نمبر 1 میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کی ہدایتکاری ان کے والد ڈیوڈ دھون نے کی ہے۔وہیں سارہ علی خان بھی ورون کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.