ETV Bharat / sitara

ممتاز کوریو گرافر سروج خان سپرد خاک - سروج خان کی تدفین

بالی وڈ کی ممتاز و معروف کوریو گرافر سروج خان کا آج ممبئی میں حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے ممبئی کے باندرہ کے گرو نانک اسپتال میں انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر 72 برس تھی۔

بالی ووڈ کورویوگرافر سروج خان کو کیا گیا سپرد خاک

author img

By

Published : Jul 3, 2020, 1:41 PM IST

وہ گزشتہ دو ہفتوں سے ممبئی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔ انھیں سانس میں تکلیف ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں انکا کورونا کا ٹیسٹ بھی ہوا تھا جو منفی آیا تھا، آج صبح تقریبا دو بجے انکا انتقال ہوگیا ۔

یہ بھی پڑھیں۔ سروج خان جن کی تال پر ہر بڑے اسٹار نے رقص کیا

عرف عام میں ماسٹر جی کہی جانے والی سروج خان نے 2000 سے زائد فلموں میں ڈانس کی تربیت دی تھی۔

ان کی تدفین آج صبح ہی مضافات کے ملاڈ میں واقع قبرستان میں عمل میں آئی۔

سروج خان کوطبیعت خراب ہونے پر 20 جون کو گرو نانک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کا آج علی الصباح 01 بجکر 52 منٹ پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔

واضح رہے کہ سروج خان نے تین سال کی عمر میں بیک گراؤنڈ ڈانسر کی حیثیت سے کام کرنا شروع کیا تھا اور انہیں 1974 میں گیتا میرا نام کے ساتھ آزاد کوریوگرافر کی حیثیت سے پہلا بریک ملا۔

سروج خان بالی وڈ میں ممتاز مقام رکھتی تھیں۔ انہیں تین بار قومی ایوارڈ کے ساتھ ساتھ کئی بین الاقوامی ایوارڈ بھی مل چکے ہیں۔ انہیں 2000 سے زیادہ گانوں کی کوریوگراف کرنے کا اعزاز حاصل تھا جس میں آئکانک نمبر بھی شامل ہیں۔ جیسے مسٹر انڈیا سے ہوا ہوائی (1987)، تیزاب سے ایک دو تین (1988)، بیٹا (1992) سے دھک دھک کرنے لگا اور دیوداس (2002) سے ڈولا رے ڈولا شامل ہیں۔

ان کی موت سے ایک بار پھر بالی وڈ میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پورا بالی وڈ ان کی موت کی خبر سے حیران ہے

واضح رہے کہ یہ سال بالی وڈ کے لیے انتہائی کرب ناک ثابت ہوا ہے۔ ممتاز اداکار رشی کپور، عرفان خان، سشانت سنگھ، واجد خان سمیت کئی اہم اداکار اسی سال فوت ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.