ETV Bharat / sitara

اپنی ماں کو فخر محسوس کروانا زندگی کا اصل مقصد ہے:سارہ علی خان - سارہ علی خان اور امریتا سنگھ

سارہ علی خان نے بتایا کہ زندگی میں ان کا واحد مقصد اپنی ماں کو فخرمحسوس کروا نا ہے کیونکہ جب اداکار نے ایک ماں بننے کی ذمہ داری قبول کی تب انہوں نے اپنی پروفیشنل زندگی کو ترک کردیا تھا۔

اپنی ماں کو فخر محسوس کروانا زندگی کا اصل مقصد ہے:سارہ علی خان

author img

By

Published : Feb 22, 2021, 7:59 PM IST

بالی ووڈ اداکار سارہ علی خان نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ ان کی دنیا ان کی والدہ امریتا سنگھ کے ارد گرد ہی گھوم رہی ہے۔ اداکارہ نے کہا ہے کہ ان کا زندگی کا واحد مقصد اپنی ماں کی فخر محسوس کروانا ہے، کیونکہ انہوں نے اپنی زندگی میں سب چیزوں کے اوپر ہمیں ترجیح دی ہے۔انہوں نے بطور ماں اپنے ہر فرض کو ادا کیا ہے

سارہ نے ہمیشہ کہا کہ ان کی والدہ نہ صرف ان کے لیے رول ماڈل ہے، بلکہ وہ ایک ایسی دوست ہیں جن کے ساتھ وہ سب کچھ شیئر کرسکتی ہیں۔

ایک میگیزین کے ساتھ حالیہ انٹرویو کے دوران سارہ نے بتایا کہ وہ اپنی والدہ پر بہت زیادہ منحصر ہے اور وہ ان کے مشورے کے بغیر کام نہیں کرسکتی ہیں۔

'' میں اپنی ماں کے ساتھ رہتی ہوں اور وہ میری پوری دنیا ہیں۔ہر چیز کے لیے مجھے ان کی ضرورت ہے۔کل رات ہی مجھے ایک دوست کے گھر جانا تھا اور وہ گھر پر موجود نہیں تھی تو میں نے انہیں فون کر پوچھا کہ میں کیا پہنوں''۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ان کا مقصد اپنی والد کو خوش اور صحتمند دیکھنا ہے۔

سارہ نے میگزین کو بتایا کہ"میرا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ میری والدہ مجھ پر فخر کریں، وہ خوش اور محفوظ رہیں۔ انہوں نے میرے بھائی اور میرے لئے سب کچھ چھوڑ دیا اور انہوں نے ہم دونوں کے لیے اتنا کچھ کیا ہے اور اپنی زندگی میں اس کا دسواں حصہ ان کو دینا میرے زندگی کا اصل مقصد ہے۔

سارہ، سیف علی خان اور امریتا کی پہلی اولاد ہیں۔ان کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام ابراہیم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.