ETV Bharat / sitara

Conman Chandrashekar Case: سارہ علی خان سمیت یہ اداکارئیں ٹھگ سُکیش کے نشانے پر تھیں؟

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی چارج شیٹ میں مہا ٹھگ سُکیش چندر شیکھر کے بارے میں کئی سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں۔ چارج شیٹ کے مطابق سُکیش کے نشانے پر نہ صرف بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنانڈیز اور نوار فاتحی تھیں بلکہ سارہ علی خان، جانوی کپور اور بھومی پیڈنیکر جیسی ابھرتی اداکارئیں بھی تھیں۔ Conman Chandrashker Targeted Sara Ali khan

author img

By

Published : Feb 24, 2022, 2:28 PM IST

سارہ علی خان سمیت یہ اداکارئیں ٹھگ سُکیش کے نشانے پر تھیں؟

دہلی کے تہاڑ جیل میں 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ معاملے میں سزا کاٹ رہا مہا ٹھگ سکیش چندر شیکھر کے حوالے سے ای ڈی کی چارج شیٹ میں حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔ED Chargesheet in Conman Chandrashekar Case

میڈیا رپورٹ کی مانیں تو ای ڈی کی چارج شیٹ کے مطابق سکیش نے نہ صرف جیکلن فرنانڈیز اور نورا فاتحی کو ہدف بنا کر دھوکہ دیا بلکہ ان کے نشانے کے بالی ووڈ کی دوسری اداکارئیں بھی تھیں۔ سکیش، سارہ علی خان، جانوی کپور اور بھومی پیڈنیکر کو بھی اپنی جال میں پھنسانے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس نے ان تینوں اداکاروں کو زبردستی تحفے بھی بھیجنے کی کوشش بھی کی تھی۔ Chandrashekar Targeted Three More Actors

سارہ علی خان نے حقیقت بتائی

ای ڈی کی چارج شیٹ کے مطابق سارہ علی خان نے ای ڈی کو پوچھ گچھ میں بتایا تھا کہ وہ سکیش چندر شیکھر اور شیکھر نام کے کسی بھی شخص کو نہیں جانتی۔ سارہ نے بتایا تھا کہ کسی سورج ریڈی نامی ایک شخص نے انہیں واٹس ایپ پر گزشتہ سال 21 مئی کو ایک میسج بھیجا تھا۔ اس میسج میں اس شخص نے فیملی کے نام پر سارہ علی خان کو تحفہ کے طور پر کار دینے کی خواہش ظاہر کی تھی اور کہا تھا کہ ایرانی نام کی سی ای او ان سے رابطہ کرے گی۔

جس کے بعد سارہ نے سورج ریڈی نامی شخص سے تحفہ لینے سے صاف انکار کردیا کہ وہ کوئی تحفہ نہیں لیں گی۔ لیکن شخص کی طرف سے زیادہ ضد کیے جانے پر سارہ ایک چاکلیٹ پیک لینے کے لیے راضی ہوگئی۔ اس شخص نے سارہ کو چاکلیٹ کے ساتھ ایک بیش قیمتی گھڑی بھی تحفہ میں دی تھی۔

جانوی کپور کا بیان

ای ڈی کو دیے گئے اپنے بیان میں بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ جانوی کپور نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا تھا کہ ' انہیں نہ تو کسی چندر شیکھر اور نہ ہی کسی ایرانی نامی شخص نے رابطہ کیا تھا بلکہ انہیں نیل آرٹسٹری نامی کمپنی سے ایک لینا نامی خاتون کا کال آیا تھا۔ جانوی نے بتایا کہ خاتون نے انہیں بنگلورو میں سیلون کا افتتاح کرنے کے لیے مدعو کیا تھا۔ واضح رہے کہ لینا، ٹھگ سکیش چندر شیکھر کی بیوی ہے۔

جانوی نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ سال جولائی میں انہوں نے اس سلون کا افتتاح کیا تھا اور لینا نے جانوی کو سلون کا افتتاح کرنے کے بدلے 18.94 لاکھ روپے پروفیشنل فیس دی اور ایک بیگ تحفہ میں دیا تھا۔ جانوی نے اس رقم کے ٹرانسیکشن کا میسج ای ڈی کو بھی دکھایا تھا۔

سکیش کا تیسرا نشانہ بھومی تھی

سکیش کے نشانے پر بھومی پیڈنیکر بھی تھیں۔ ای ڈی کی چارج شیٹ میں بھومی پیڈنیکر نے بتایا تھا کہ انہیں کسی ایرانی نام کی خاتون نے رابطہ کیا تھا۔ اس خاتون نے خود کو 'نیوز ایکسپریس پوسٹ' نامی کمپنے کے ایچ آر محکمہ کا نائب صدر بتایا تھا۔ ایرانی نے بھومی کو اطلاع دی تھی کہ کمپنی کے چیئرمین چندرشیکھر کو ان کی فلمیں پسند ہیں اور وہ کسی بڑی پروجیکٹ پر بات کرنا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی ایک بھی تحفہ میں دینا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ سُکیش چندر پر ایک بڑی فارما کمپنی کے اعلی عہدے پر بیٹھے ایک شخص کی بیوی کے ساتھ 200 کروڑ روپئے کا دھوکہ دہی کرنے کا الزام ہے۔ جس کی وجہ سے اب وہ دہلی کے تہاڑ جیل میں قید ہے۔

مزید پڑھیں: Saif Ali Khan First Look as Vikram: فلم ' وکرم ویدھا' سے سیف علی خان کا پہلا لُک جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.