بالی ووڈ کے معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی اداکار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم بیجو باورا بنا سکتے ہیں سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی آنے والی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے.Sanjay Leela Bhansali's Baiju Bawra to star Alia Bhatt and Ranveer Singh
سنجے لیلا بھنسالی گنگوبائی کاٹھیاواڑی کے بعد اپنی اگلی فلم بیجو باورا شروع کریں گے اس فلم کے بارے میں کافی عرصے سے مباحثے جاری ہیں۔ Sanjay Leela Bhansali Baiju Bawra
بیجو باورا سنجے لیلا بھنسالی کا ڈریم پروجیکٹ ہے بھنسالی یہ فلم رنبیر کپور اور دیپیکا پڈوکون کے ساتھ بنانا چاہتے تھے، لیکن بات نہیں بن سکی۔'
بتایا جا رہا ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی نے رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کے ساتھ بیجو باورا شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ فلم ’راکی اور رانی‘ کی عشقیہ کہانی ختم کرتے ہی بیجو باورا شروع کریں گے۔''
یہ بھی پڑھیں : Archana Gautam will contest UP Election 2022: کون ہے بکنی گرل ارچنا گوتم، جس کو کانگریس نے دیا ٹکٹ؟
سنجے لیلا بھنسالی 2022 کے وسط سے بیجو باورا شروع کرنا چاہتے ہیں۔ وہ بیجو باورا کا سیٹ ایک بڑے اسٹوڈیو میں لگائیں گے اور فلم کو ایک ہی بار میں ختم کریں گے۔