ETV Bharat / sitara

سنجے خان اپنے بیٹے زید خان کو ری لانچ کریں گے - زید خان کو دوبارہ لانچ کرنے کے لئے فلم بنائیں

بالی وڈ کے مشہور اداکار اور فلمساز سنجے خان اپنے بیٹے زید خان کو دوبارہ لانچ کرنے کے لئے فلم بنائیں گے۔

زید خان کو دوبارہ لانچ کریں گے سنجے خان
زید خان کو دوبارہ لانچ کریں گے سنجے خان
author img

By

Published : May 19, 2020, 6:25 PM IST

دی سورڈ آف ٹیپو سلطان جیسے کامیاب ٹی وی سیریل بنانے والے سنجے خان ایک مرتبہ پھر ہدایت کاری کے میدان میں واپس آرہے ہیں۔

وہ اپنے بیٹے زید خان کے لئے فلم بنائیں گے اور اس کی ہدایت کاری بھی کریں گے۔ اس فلم کی کہانی ہند ۔ پاک کے درمیان ہوئی پہلی جنگ پر مبنی ہوگی۔

بتایا جارہا ہے کہ سنجے خان ہند ۔ پاک جنگ کے جنگی ہیرو بریگیڈیر محمد عثمان کی سوانح بنارہے ہیں۔

سنجے خاں نے کہا کہ 'میں اسکرپٹ پر محنت کررہا ہوں، کیونکہ میں اسے ہر ممکن حد تک قابل اعتماد بنانا چاہتا ہوں۔ میں بھارتی فوج کی بہادری دکھانا چاہتا ہوں کہ معقول اسلحہ نہ ہونے کے باوجود وہ کتنی بہادری سے لڑے تھے۔ بریگیڈئر کی کہانی بہادری اور اصولوں جیسے نظریات کی داستان ہے'۔

انہوں نے کہا 'زید فلم انڈسٹری میں سب سے ہنڈسم فنکاروں میں سے ایک ہیں، ایک والد ہونے کے ناطے یہ میرا فرض ہے کہ میں اس کے لئے فلم بناؤں۔ اس فلم کے ذریعہ ناظرین کو نیا زید دیکھنے کو ملے گا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.