ETV Bharat / sitara

سنجے دت ہندی فلموں کے لیجینڈ اداکار

author img

By

Published : Jul 29, 2019, 3:10 PM IST

بالی ووڈ میں سنجے دت کا نام ان چنندہ اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے، جنہوں نے تقریبا تین دہائی سے اپنی بااثر اداکاری سے ناظرین کے دل میں آج بھی ایک خاص مقام بنا رکھا ہے۔

سنجے دت ہندی فلموں کے لیجینڈ اداکار

29 جولائی سنہ 1959 کو ممبئی میں پیدا ہوئے سنجے دت کو اداکاری وراثت میں ملی ہے۔ ان کے والد سنیل دت اور ماں نرگس مشہور فنکار تھے۔ گھر میں فلمی ماحول ہونے کی وجہ وہ اکثر اپنے والدین کے ساتھ شوٹنگ دیکھنے جایا کرتے تھے جس کی وجہ سے ان کا رجحان بھی فلموں کی طرف ہو گیا اور وہ بھی اداکار بننے کے خواب دیکھنے لگے۔

سنجے دت ہندی فلموں کے لیجینڈ اداکار
سنجے دت ہندی فلموں کے لیجینڈ اداکار

سنجے دت نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے والد سنیل دت کے بینر تلے بنی فلم ریشما اور شیرا سےکیا تھا اور بطور ہیرو اپنے کیریئر کی شروعات سنہ 1981 میں ریلیز ہوئی فلم 'راکی' سے کی۔یہ فلم باکس آفس پر سپرہٹ ثابت ہوئی۔

سنجے دت ہندی فلموں کے لیجینڈ اداکار
سنجے دت ہندی فلموں کے لیجینڈ اداکار

سنہ 1982 میں انہیں پروڈیوسر۔ ڈائریکٹر سبھاش گھئی کی فلم 'ودھاتا' میں کام کرنے کا موقع ملا۔ یوں تو یہ فلم اداکار دلیپ کمار، سنجیو کمار اور شمی کپور جیسے مشہور و معروف فنکاروں کے گرد گھومتی تھی لیکن انہوں نے اپنے چھوٹے اور بہترین کردار سے ناظرین کا دل جیت لیا۔

سنجے دت ہندی فلموں کے لیجینڈ اداکار
سنجے دت ہندی فلموں کے لیجینڈ اداکار

سنہ 1982 سے 1986 تک کا وقت سنجے دت کے فلمی کیریئر کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوا۔ اس دوران ان کی 'جانی آئی لو یو، میں آوارہ ہوں، بے قرار، میرا فیصلہ، زمين آسمان، دو دلوں کی داستان، میرا حق اور جيوا' جیسی کئی فلمیں باکس آفس پر ناکام ہو گئیں، تاہم 1985 میں آئی فلم جان کی بازی باکس آفس پر اوسط کاروبار کرنے میں کامیاب رہی۔

سنجے دت ہندی فلموں کے لیجینڈ اداکار
سنجے دت ہندی فلموں کے لیجینڈ اداکار

سنجے دت کی قسمت کا ستارہ 1986 کی فلم 'نام' سے چمکا۔ يوں تو یہ فلم راجندر کمار نے اپنے بیٹے کمار گورو کو فلم انڈسٹری میں دوبارہ سے مقام دلانے کے لئے بنائی تھی، لیکن فلم میں سنجے دت کے کردار کوشائقین نے کافی پسند کیا اور فلم کی کامیابی کے ساتھ ہی سنجے دت ایک بار پھر فلم انڈسٹری میں اپنی کھوئی ہوئی شناخت پانے میں کامیاب ہو گئے۔

فلم نام کی کامیابی کے بعد سنجے دت کی شبیہ اینگری ینگ مین اسٹار کی بن گئی اور زیادہ تر فلمساز سنجے دت کی اسی شبیہ کو اپنی فلموں میں دکھانے لگے۔ ان فلموں میں 'جیتے ہیں شان سے، خطروں کےکھلاڑی، طاقتور، ہتھیار، علاقہ، زہریلے، کرودھ اور خطرناک جیسی فلمیں شامل ہیں'۔

سنہ 1991 میں منظرعام پر آئی فلم 'سڑک' سنجے دت کے فلمی کیریئر کی اہم فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔ مہیش بھٹ کی ہدایت میں بنی اس فلم میں سنجے دت کی اداکاری میں ایکشن کے ساتھ رومانس کا منفرد امتزاج دیکھنے کو ملا۔ 1991 لارنس ڈیسوزا کی ہدایت میں بنی میوزیکل فلم 'ساجن' میں ان کی اداکاری کے نئے رنگ دیکھنے کو ملے۔اس فلم میں ڈائریکٹر نے انہیں ان کی ایکشن شبیہ سے ہٹ کر ایک نئے انداز میں پیش کیا اور اپنی بااثر اداکاری کی وجہ سے وہ اپنے فلمی کیریئر میں پہلی مرتبہ بہترین اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئے۔

سنہ 1992 کی فلم 'كھلنایک' ان کے فلمی کیریئر کی سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ دیکھا جائے تو فلم میں ان کا کردار مکمل طور پر گریں شیڈ لئے ہوئے تھا اس کے باوجود وہ ناظرین کی ستائش حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

سنجے دت کے ذاتی زندگی میں سنہ 1993 سیاہ ثابت ہوا۔ ممبئی بم دھماکے میں نام آنے کی وجہ سے انہیں جیل تک جانا پڑا۔ تقریبًا 16 ماہ تک جیل رہنے کے بعد وہ ضمانت پر رہا ہوئے ۔ 99۔1993 تک ان کی کچھ فلمیں ریلیز ہوئیں جو باکس آفس پر کوئی خاص کمال نہیں دکھاسکی۔
سنہ 1999 میں فلم واستو میں اپنی بااثر اداکاری کے لیے سنجے دت پہلی مرتبہ بہترین اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازیے گیے۔

ڈیوڈ دھون کی ہدایت والی فلم حسینہ مان جائے گی میں سنجے دت کی اداکاری کے نئے انداز دیکھنے کو ملے۔ اس فلم سے پہلے ان کے بارے میں یہ خیال تھا کہ وہ صرف سنجیدہ یا ایکشن کردارہی نبھا سکتے ہیں لیکن اس فلم میں انہوں نے گووندا کے ساتھ جوڑی بناکر اپنی مزاحیہ اداکاری سے ناظرین کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

سنہ 2003 میں ریلیز فلم 'منا بھائی ایم بی بی ایس' سنجے دت کے فلمی کیریئر کی سب سے بڑی سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم میں ان کی اور ارشد وارثی کی جوڑی نے زبردست دھوم مچا کر فلمی شائقین کو خوش کر دیا اور وہ بہترین مزاحیہ اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازیں گئے۔

سنہ 2006 میں فلم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اس کا سیکوئل 'لگے رہو منا بھائی ..' بنایا گیا، اسے بھی باکس آفس پر زبردست کامیابی ملی۔

سنجے دت کے فلمی کیریئر میں ان کی جوڑی اداکارہ مادھوری دکشت کے ساتھ کافی پسند کی گئی۔ انہوں نے کئی فلموں میں گلوکاری سے بھی سامعین کو دیوانہ بنایا۔ اپنے فلمی کیریئر میں وہ اب تک تقریباً 150 فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

حال ہی میں سنجے دت کی فلم 'کلنک'ریلیز ہوئی ہے۔علاوہ ازیں ان کی آنے والی فلموں میں پانی پت، شمشیرا، سڑک۔2 وغیرہ شامل ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.