ETV Bharat / sitara

سانیہ ملہوترا اور وکرانت میسی کی اگلی فلم 'لو ہاسٹل' - 'لو ہاسٹل

اداکارہ شاہ رخ خان کی ریڈ چیلیز انٹرٹینمنٹ اور دریشم فلمس نے فلم ' لو ہاسٹل' کا اعلان کیا ہے۔اس فلم میں سانیہ ملہوترا، وکرانت میسی اور بابی دیول اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

سانیہ ملہوترا اور وکرانت میسی کی اگلی فلم 'لو ہاسٹل'
author img

By

Published : Oct 29, 2020, 8:57 PM IST

شاہ رخ خان کی ریڈ چیلیز انٹرٹینمنٹ اور درشیم فلمز نے ایک نئی فلم 'لو ہاسٹل' کا اعلان کردیا ہے۔اس فلم میں سانیہ ملہوترا، وکرانت میسی اور بابی دیول ایک ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔

اس فلم کی کہانی ایک نوجوان جوڑے کے سفر پر مبنی ہے۔یہ تباہی اور خون خرابے کے ساتھ سیاست، دولت اور اصولوں کے کھیل میں زندگی جینے کی ایک کہانی ہے۔

اس فلم کی کہانی کو شنکر رمن نے لکھا ہے، جو اس فلم کی ہدایتکاری بھی کریں گے۔شنکر رمن ایک قومی ایوارڈ یافتہ سنیما گرافر ہیں، جنہوں نے فلم 'گڑگاؤں' کی ہدایتکاری کی ہے۔

شنکر کا اس فلم کے بارے میں کہنا ہے کہ 'میں ہمیشہ سے ہی دل اور دماغ کے سوالوں میں دلچسپی رکھتا ہوں اور میں یہ کہوں گا کہ سوال چاہے کوئی ہو، تشدد اس کا جواب نہیں ہے۔مجھے وکرانت اور سانیہ اور بابی دیول کے ساتھ کام کرنے میں خوشی محسوس ہورہی ہے۔ایک فلم کے طور پر 'لو ہاسٹل' نہ صرف ہمارے سماج بلکہ ہمارے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہمارے ذریعہ اٹھائے گئے قدم پر بھی سوال اٹھاتی ہے۔

اس فلم کے پروڈیوسر گوری خان، منیش مندرا اور گورو ورما ہیں۔فلم کی شوٹنگ آئندہ سال کے ابتداء میں شروع ہوگی اور اسی سال ریلیز بھی ہونے کی امید ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.