ETV Bharat / sitara

سینڈل ووڈ منشیات معاملے:ویویک اوبرائے کے رشتہ دار کے گھر پر چھاپہ ماری - ویویک اوبرائے کے رشتہ دار آدتیہ اوا کے گھر پر چھاپہ ماری

سینڈل ووڈ منشیات معاملے میں سی سی بی تیزی سے کارروائی کر رہی ہے۔اس معاملے میں آج سی سی بی نے ویویک اوبرائے کے رشتہ دار آدتیہ اوا کے گھر پر چھاپہ ماری کی۔

سینڈل ووڈ منشیات معاملے:ویویک اوبرائے کے رشتہ دار کے گھر پر چھاپہ ماری

author img

By

Published : Sep 15, 2020, 6:40 PM IST

سینڈل ووڈ ڈرگ نیٹ ورک کیس کی تحقیقات میں دن بدن تیز ہوتی جارہی ہے۔ بنگلورو کے سنٹرل کرائم برانچ (سی سی بی) کی ٹیم نے منشیات ریکٹ کے سلسلے میں آدتیہ الوا کے گھر پر چھاپہ ماری کی۔آدتیہ کرناٹک حکومت میں سابق وزیر جیوراج الوا کے بیٹے ہیں۔

عدالت سے سرچ وارنٹ ملنے کے بعد سی سی بی عہدیداروں نے جمعہ کی صبح ہیبال میں آدتیہ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔سنٹرل کرائم برانچ (سی سی بی) سینڈل ووڈ منشیات معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

منشیات معاملے میں جاری تحقیقات کے سلسلے میں آدتیہ الوا کے گھر تلاشی لی جارہی ہے۔سی سی بی ٹیم میں انسپیکٹر پنیت اور انجومالا شامل ہیں۔انہوں نے الوا کے گھر کی تلاشی لی اور جانچ کے لیے سی سی ٹی وی ڈی وی آر اور لیپ ٹاپ کو ضبط کرلیا ہے۔

تفتیش کے دوران سی سی بی کو مقامی لوگوں سے اطلاع ملی کہ ان کے گھر پر پارٹیاں ہوتی تھیں۔آدتیہ الوا کاٹن پیٹ پولیس اسٹیشن میں درج ایک مقدمہ کے ملزم ہیں۔جب آدتیہ کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر انہوںنے اپنا موبائل فون بند کرلیا ہے اور کہیں غائب ہوگئے ہیں۔سی سی بی کی ٹیم اس کی تلاش کر رہی ہے ، ایک اور ٹیم آدتیہ کی رہائش گاہ پر تفتیش کر رہی ہے۔

آدتیہ الوا کے والد جیوراج الوا 80 کی دہائی میں ایک بااثر رہنما تھے۔ وہ ریاست جنتا حکومت میں وزیر کے عہدے پر بھی فائز تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.