بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے آج اپنی آئندہ فلم 'انتم: دی فائنل تروتھ' کا پوسٹر ریلیز کردیا ہے۔ سلمان خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس کا پوسٹر ریلیز کیا ہے۔
اس فلم میں ان کے بہنوئی آیوش شرما بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ پہلی بار ہے جب بڑے پردے پر جیجا اور سالے کی جوڑی ایک ساتھ جلوہ گر ہوگی۔
ٹوئیٹر پر انتم کا پوسٹر ریلیز کرتے ہوئے سلمان خان نے لکھا کہ 'برائی کے انت کی شروعات، گنپتی بپا موریہ'۔
اس پوسٹر میں آیوش منفی کردار میں نظر آئیں گے وہیں سلمان خان پولیس کے کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ پوسٹر میں سلمان پولیس کی وردی میں نظر آرہے ہیں۔ وہیں آیوش ہاتھ میں بندوق پکڑے ایک شخص کو گولی مارتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
انتم:دی فائنل تروتھ کی ہدایتکاری فلمساز مہیش منجریکر کررہے ہیں، جنہوں نے سلمان خان کے ساتھ دبنگ میں بھی کام کیا تھا۔مہیش منجریکر کی بیٹی سائی منجریکر نے سنہ 2019 میں ریلیز ہوئی فلم دبنگ 3 کے ذریعہ بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔