تجربہ کار اسکرین رائٹر سلیم خان نے اپنے بیٹے سلمان خان کے حالیہ فلم 'رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی' کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔سلیم خان کے پاس فلم کے حوالے سے کچھ مثبت باتیں کہنے کو نہیں تھیں۔
سلیم خان ہمیشہ سے ایک فلمی نقاد کی حیثیت سے اپنے بیٹے سلمان کے کام کو دیکھتے آئے ہیں اور اس بار بھی انہوں نے رادھے کے حوالے سے کوئی مثبت ردعمل ظاہر نہیں کیے۔ فلم زنجیر کے مصنف نے حالیہ ایک انٹرویو میں کہا کہ سلمان کی پہلی کی فلمیں دبنگ 3 اور بجرنگی بھائی جان "اچھی اور بالکل مختلف فلم تھی۔"
انہوں نے مزید کہا کہ رادھے "کسی بھی طرح سے اچھی فلم نہیں ہے" لیکن چونکہ کمرشل سنیما کی اپنی ذمہ داری ہوتی ہے کہ اس سے سب کو کمانے کا موقع ملے۔لہذا ان کے بیٹے نے یہ فلم اس لیے کیا کہ فنکاروں سے لے کر پروڈیوسر تک، جو بھی اس فلم سے جڑا ہے وہ پیسہ کما سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رادھے کے اسٹیک ہولڈرز کو اس کا فائدہ حاصل ہوا ہے لیکن وہ سمجھتےہیں کہ یہ فلم اچھی نہیں ہے۔
سلمان نے ہمیشہ کہا ہے کہ ان کے والد ان کے کام کا سب سے بڑے نقاد ہیں۔ اداکار فلمی نقادوں کے خیالات کو زیادہ نہیں مانتے بلکہ ان کا خیال ہے کہ اگر ان کے مداح ان کے فلم سے خوش ہیں تو وہ سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔