ETV Bharat / sitara

سلمان خان کووڈ مریضوں کو مفت آکسیجن کنسٹریٹرز دیں گے - آکسیجن کنسٹریٹرس

سلمان خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا 'یہ آکسیجن کنسٹریٹرز مفت میں دیے جائیں گے لیکن انہیں استعمال کے بعد واپس ضرور کر دیا جائے'۔

Salman Khan
سلمان خان
author img

By

Published : May 20, 2021, 4:06 PM IST

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان ضرورت مند کورونا مریضوں کو مفت آکسیجن کنسٹریٹرز دینے جا رہے ہیں۔کورونا وبا نے ملک بھر میں خوف و ہراس مچا رکھا ہے۔ اس مشکل وقت میں بالی ووڈ اور ٹیلیویژن کے فنکار لوگوں کی مدد کے لئے آگے آ رہے ہیں۔ سلمان خان بھی وبائی بحران کے وقت لوگوں کی مدد کے لئے آگے آئے ہیں۔

Salman Khan
سلمان خان

سلمان خان نے 500 آکسیجن کنسٹریٹرس آرڈر کیے ہیں۔ یہ جانکاری سلمان نے ذیشان صدیقی کی شیئر کی گئی تصویر کو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دوبارہ پوسٹ کرتے ہوئے دی ہے۔

تصویر میں بہت سارے آکسیجن کنسٹریٹرس دکھائی دے رہے ہیں اور اس کے پاس دو آدمی کھڑے ہیں جو آپس میں باتیں کر رہے ہیں، 500 آکسیجن کنسٹریٹرس ممبئی پہنچ چکے ہیں۔

سلمان خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا 'یہ آکسیجن کنسٹریٹرس مفت میں دیے جائیں گے لیکن انہیں استعمال کے بعد واپس ضرور کر دیا جائے'۔ اسی کے ساتھ ہی سلمان نے ایک ہیلپ لائن نمبر بھی شیئر کیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.