ETV Bharat / sitara

رادھے کی آمدنی سے کورونا متاثر ین کی مدد کریں گے سلمان خان

author img

By

Published : May 6, 2021, 10:40 PM IST

سلمان خان اور زی انٹرٹینمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کووڈ متاثرین کی مدد کے لئے آکسیجن سلنڈر، کنسٹریٹرس اور وینٹیلیٹرس عطیہ کریں گے جس میں فلم 'رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی' سے ہونے والی آمدنی کا سب سے بڑا تعاون ہوگا۔

رادھے کی آمدنی سے کورونا متاثر ین کی مدد کریں گےسلمان خان

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم 'رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی' سے ہونے والی آمدنی سے کورونا مریضوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پربھو دیوا کی ہدایتکاری میں بنی سلمان خان کی فلم 'رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی' 13 مئی کو ریلیز ہونے والی ہے۔ بھارت میں کورونا کی دوسری لہر تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ کورونا وبا کے دوران بالی ووڈ کی متعدد مشہور شخصیات آگے آکر لوگوں کی مدد کررہی ہیں۔ سلمان خان بھی کورونا دور میں متاثرہ افراد اور فرنٹ لائن ورکرز کی مدد کرتے آرہے ہیں۔

سلمان خان اور زی انٹرٹینمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کووڈ متاثرین کی مدد کے لئے آکسیجن سلنڈر ، کنسٹریٹرس اور وینٹیلیٹرس عطیہ کریں گے جس میں فلم 'رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی' سے ہونے والی آمدنی کا سب سے بڑا تعاون ہوگا۔

واضح رہے کہ 'رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی' میں سلمان خان کے ساتھ دیشا پٹانی، رندیپ ہوڈا اور جیکی شراف نے بھی اہم کردار نبھائے ہیں۔ فلم کو سلمان خان فلمز نے زی اسٹوڈیوز کے اشتراک سے پیش کیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.