ETV Bharat / sitara

Salman Khan joins cast of Chiranjeevi’s Godfather: سلمان خان 'گاڈ فادر' سے ٹالی ووڈ میں قدم رکھیں گے - ساؤتھ فلم انڈسٹری میں سلمان خان کی انٹری

سلمان خان ساؤتھ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کو تیار ہے۔ سلمان خان فلم 'گاڈ فادر' میں ساؤتھ کے مشہور اداکار چرنجیوی کے ساتھ اداکاری کرنے والے ہیں۔ Salman Khan Debut in South Film Industry

سلمان خان' گاڈ فادر' سے ٹالی ووڈ میں قدم رکھیں گے

author img

By

Published : Mar 16, 2022, 12:05 PM IST

سلمان خان کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے۔ بالی ووڈ میں اپنا لوہا منوانے کے بعد اب سلمان خان ساؤتھ فلم انڈسٹری میں بھی دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں۔ دراصل، سلمان خان ساؤتھ فلم انڈسٹری کے میگا اسٹار چرنجیوی کی آنے والی فلم 'گاڈ فادر' سے ساؤتھ کی فلموں میں قدم رکھنے جا رہے ہیں۔ alman Khan Debut in South Film Industry

چرنجیوی نے فلم 'گاڈ فادر' میں کام کرنے کے لیے سلمان خان کا استقبال کیا ہے۔ چرنجیوی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے مداحوں کو یہ خوشخبری دی ہے۔ فلم 'گاڈ فادر' کو موہن راجہ ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ 'گاڈ فادر' سپر ہٹ ملیالم فلم 'لوسیفر' کا تیلگو ریمیک ہے۔ Salman Khan joins Godfather cast

واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ سلمان خان اپنے دوست چرنجیوی کی فلم 'گاڈ فادر' میں کیمیو کریں گے۔ جس کے بعد آج یعنی 16 مارچ کو چرنجیوی نے اس خبر پر مہر لگا دی ہے۔ Chiranjeevi and Salman Khan in Godfather

چرنجیوی نے فلم 'گاڈ فادر' میں سلمان خان کا استقبال کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا ہے۔ ٹویٹ میں اداکار نے سلمان کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔ چرنجیوی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا، 'گاڈ فادر میں آنے کے لیے آپ کا خوش آمدید ہے بھائی، آپ کے آنے سے فلم میں جوش بڑھ جائے گا اور ہم بتا نہیں سکتے کہ ہم کتنے پرجوش ہیں، آپ کے ساتھ اسکرین شیئر کرنا واقعی میں مزہ دار ہے۔ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے کہ آپ کے آنے سے یقینا فلم فلمی شائقین کے دلوں میں جگہ بنا لے گی'۔

ملیالم اداکار پرتھوی راج سوکمارن نے فلم 'لوسیفر' (2019) سے ہدایت کاری کےمیدان میں اپنا ہاتھ آزمایا اور یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ فلم 'لوسیفر' میں موہن لال، وویک اوبرائے اور منجو واریئر مرکزی کردار میں تھے۔ وہیں پرتھویراج نے اپنی ہدایت کاری کی پہلی فلم میں کیمیو کیا تھا۔ ایسے میں فلم 'گاڈ فادر' میں سلمان خان کے کردار کو بھی پرتھویراج کے کردار کے جیسا ہی سمجھا جارہا ہے۔

چرنجیوی کی فلم 'گاڈ فادر' ایک سیاسی ایکشن تھرلر فلم ہے۔ یہ فلم کونیڈیلا پروڈکشن کمپنی، جیم کمپنی اور این وی آر سینماز ایل ایل پی نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔

فلم میں چرنجیوی اور سلمان خان کے علاوہ ساؤتھ کی مشہور اداکارہ نینتارا بھی مرکزی کردار میں ہوں گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ فلم میں چرنجیوی کے بیٹے رام چرن، 'باہوبلی' فیم اداکارہ انوشکا شیٹی اور شروتی ہاسن بھی کیمیوز کرتے نظر آئیں گی۔اب شائقین فلم کے ریلیز ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Allu Arjun Bollywood Debut: کیا ساؤتھ اداکار اللو ارجن جلد ہی بالی ووڈ میں قدم رکھنے والےہیں؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.