پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت نے بالی ووڈ کے مشہور اداکار راج کپور اور دلیپ کمار کے آبائی گھر خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ ان تاریخی عمارتوں کا تحفظ کریں گے ، جو اس وقت خستہ حالت میں ہیں اور انہدام کے خطرے کا سامنا کررہے ہیں۔
دلیپ کمار کی اہلیہ ، تجربہ کار اداکارہ سائرہ بانو نے اسی پر اظہار مسرت کرتے کرتے ہوئے کہاکہ "میں صوبائی حکومت کی کوششوں میں کامیابی کی امید کرتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ اس بار یہ خواب پورا ہوگا،ماشااللہ۔ ”دلیپ کمار کا آبائی گھر 100 سال سے زیادہ پرانا ہے اور یہ قصہ خوانی بازار میں واقع ہے۔
سائرہ بانو نے مزید کہا کہ جب بھی مجھے شمال مغربی سرحدی صوبہ خیبر پختونخوا،مشہور پشاور شہرمیں یوسف صاحب کے آبائی گھر کے بارے میں کوئی بھی خبر ملتی ہے تو میرا دل خوشی سے بھر جاتا ہے ، جس کو صوبائی حکومت بار باریادگار میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ ماضی میں کئی بار سامنے آچکا ہے اور میں نے اس کی تعریف کی ہے جس کے ساتھ ہی حکومت اس مکان کو میوزیم میں تبدیل کرنے کے مشن پر عمل پیرا ہے جہاں دلیپ صاحب کی پرورش ہوئی تھی۔
گھر میں ان کے آخری دورے کی یادوں کو دل کھول کر بانٹتے ہوئے سائرہ بانو نے کہا ، "یہ گھر میرے شوہر کے لئے بہت جذباتی اہمیت کا حامل ہے اور میں نے کچھ سال پہلے دورے کے دوران اس پر فخر اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔ وہ اس گھر کو دیکھ کر بہت جذباتی ہو گئے تھے،جہاں انہوں نے اپنے خوبصورت بچپن کو ایک بڑے ، بہتر گھرانے کی راحت اور سلامتی میں گزارا تھا۔