ETV Bharat / sitara

تیمور اور جہانگیر کے پاپا 51 سال کے ہوئے

author img

By

Published : Aug 16, 2021, 7:23 PM IST

ہندی فلم کے چھوٹے نواب سیف علی خان آج 51 سال کے ہوگئے ہیں۔ کرینہ کپور نے اپنے شوہر اور اداکار سیف علی خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انسٹاگرام میں اپنی چھٹیوں کی دو تصویریں بھی شیئر کی ہیں۔

تیمور اور جہانگیر کے پاپا ہوئے 51 سال کے

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان آج 51 سال کے ہوگئے ہیں۔ اس دن کو خاص منانے کے لیے سیف اور کرینہ کپور خان اپنے بیٹوں تیمور اور جہانگیر کے ساتھ مالدیپ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔

کرینہ کپور نے اپنے شوہر اور اداکار سیف علی خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انسٹاگرام میں اپنی چھٹیوں کی دو تصویریں بھی شیئر کی ہیں۔ پہلی تصویر میں سیف، کرینہ کے ساتھ تیمور اور چھوٹے جہانگیر بھی ساحل کے کنارے نظر آرہے ہیں، جب کہ دوسری تصویر میں سیف اور کرینہ رومانوی انداز میں سوئمنگ پول میں کھڑے ہوکر سورج کو غروب ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔

ان تصویروں کو شیئر کرنے کے ساتھ کرینہ لکھتی ہیں 'میری زندگی کی محبت کو سالگرہ کی مبارکباد۔ قیامت اور اس کے بعد بھی میں آپ کو اپنے ساتھ چاہتی ہوں۔ حالانکہ سیف سوشل میڈیا پر نہیں ہیں لیکن انہیں ہندی فلم کے مشہور لوگوں کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔

وہیں سیف علی خان کی بہنیں سوہا علی خان اور صبا علی خان نے بھی انسٹاگرام میں پوسٹ شیئر کرتےہوئے اپنے بڑے بھائی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نصرت فتح علی خان کو ہم سے جُدا ہوئے 24 برس ہوگئے

سیف نے اپنی فلمی کیرئیر کا آغاز سنہ 1993 کی فلم پرمپرا سے کیا تھا۔ 90 کی دہائی میں سیف کئی فلموں میں بطور لیڈ رول میں تو نظر آئے لیکن انہیں اصلی پہچان "یہ دل لگی" اور "میں کھلاڑی تو اناڑی" جیسی فلموں میں اکشے کمار کے ساتھ بطور معاون اداکار کرنے پر ملی۔ جس کے لیے انہیں فلم ایئر کے بہترین معاون اداکار کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

ہندی سنیما میں جہاں ایک وقت رومانوی اور ایکشن فلموں کا چلن تھا، ویسے میں سیف نے صرف ایک طرح کی فلموں کا دامن چھوڑ کر ہر طرح کی اداکاری کرنے کا حوصلہ دکھایا ہے۔ ایکشن سے لے کر کامیڈی، رومانوی اور سنجیدہ کردار ادا کرنے والے سیف نے ہر طرح کی فلموں میں بہترین اداکاری کرکے اپنا لوہا منوایا۔

چاہے سنہ 2001 میں ریلیز ہوئی فلم دل چاہتا ہے، میں سیف کے ذریعہ ادا کیے گئے کردار سمیر کی بات کریں، جسے دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ ایسا مزے دار دوست تو ہر ایک کے پاس ہونا چاہیے۔ وہیں اس کے برعکس سنہ 2006 میں وشال بھردواج کی ریلیز ہوئی فلم اوم کارہ میں لنگڑا تیاگی جیسے منفی کردار نے سیف کو نئی اڑان دی۔

اتنا ہی نہیں سیف نے بڑے پردے پر رومانوی کردار کو بھی بخوبی ادا کیا ہے۔ سنہ 2005 میں ریلیز ہوئی رومانوی کامیڈی فلم "ہم تم" کے لیے سیف کو نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ اسی سال ریلیز ہوئی ان کی فلم پرینیتا نے بھی سیف کو آسمان کی بلندیوں میں پہنچادیا۔

محبت اور دوستی پر مبنی فلم "کوکٹیل" میں بھی سیف کی کامیڈی ایک بار پھر لوگوں کا دل جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔ "کل ہو نہ ہو" میں جہاں سیف ایک دوست اور خوش بخش انسان کا کردار ادا کر رہے ہیں وہیں دہشت گردی پر مبنی فلم "قربان" میں سیف نے سنجیدہ کردار ادا کیا ہے۔

وہیں بغیر سیف کی ایکشن فلموں کے یہ فہرست ادھوری ہوگی۔ "ریس" میں سیف نے بزنس ٹائکون کا کردار ادا کیا تھا، جس میں وہ نڈر اور زبردست ایکشن کرتے ہوئے نظر آئے۔ سیف وہ اداکار ہیں جنہوں نے ہر طرح کی اداکاری کرکے لوگوں کا دل سچ میں جیتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.