ایس ایس راجامولی کی فلم 'آر آر آر' 25 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بن گئی ہے۔ یہ فلم تیلگو کے علاوہ تمل، ہندی، کنڑ اور ملیالم زبان میں بھی ریلیز ہوئی ہے۔ ریلیز کے پہلے دن ہی مداحوں کے درمیان زبردست جوش و خروش نظر آرہا ہے۔ دنیا بھر کے 11 ہزار سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی اس فلم نے پہلے دن ہی 257 کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے۔ جو فلم کے لیے ایک اچھی بات ہے۔RRR Box Office Collection Day1۔ جونئیر این ٹی آر اور رام چرن جیسے مضبوط اداکاروں سے سجی اس فلم نے بھارت کے شمالی ریاستوں میں بھی اچھی کمائی کی ہے۔ ہندی زبان بولنے والی ریاستوں میں بھی آر آر آر نے اپنے پہلے دن ہی تقریباً 25 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں 120 کروڑ 19 لاکھ روپے کی کمائی کی ہے جبکہ کرناٹک میں 16 کروڑ 48 لاکھ روپے کی کمائی ہے۔ فلم نے تمل ناڈو میں 12 کروڑ 73 لاکھ اور کیرالا میں 4 کروڑ 36 لاکھ روپے کی کمائی ہے۔
فلم نے ہندی فلم تانھاجی اور گڈ نیوز کے پہلے دن کے کلیکشن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ وہیں شروعات میں ہندی اور تیلگو کے علاوہ دیگر زبانوں میں ریلیز ہوئی اس فلم کی کمائی 30 کروڑ تک نہیں پہنچتی دکھ رہی تھی۔ لیکن اب فلم نے ایک زبردست کمائی کرتے ہوئے باکس آفس پر اپنا قبضہ جمالیا ہے۔ RRR Box office Collection in Hindi Belt۔ تیلگو انڈسٹری میں فلم نے پہلے دن 120کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا ہے۔ وہیں بیرونی ممالک میں بھی فلم اچھی کمائی کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ فلم کا بجٹ 500 کروڑ روپے کے قریب ہے۔ یہاں ہندی فلم 'دا کشمیر فائلز' دو ہفتے بعد بھی سینما گھروں میں چھائی ہوئی ہے، اس لیے اندازہ لگایا جارہا تھا کہ فلم کی کمائی متاثر ہوسکتی ہے۔آپ کو بتادیں کہ فلم آر آر آر ایک طویل انتظار کے بعد جمعہ کو دنیا بھر میں ریلیز ہوئی ہے۔ ہفتے کے آخر میں فلم کی کمائی میں اور اچھال دیکھنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: Akshay Kumar on The Kashmir Files: اکشے کمار نے کہا 'دی کشمیر فائلز نے میری فلم کو نقصان پہنچایا'