ETV Bharat / sitara

انوپم کھیر نے کس سے متاثر ہو کر اداکاری کرنا شروع کی؟ - انوپم کھیر کس سے متأثر

اداکاری کی دنیا کی دو اہم شخصیات رابرٹ ڈی نیرو اور ایل پیکینو کی پرانی تصویروں کا اشتراک کرتے ہوئے انوپم کھیر نے انہیں اپنی اداکاری کے کیریئر میں قدم رکھنے کی وجہ بتایا ہے۔

Leading figures in the world of acting are Robert De Niro, El Pacino and Anupam Kher
اداکاری کی دنیا کی اہم شخصیات رابرٹ ڈی نیرو، ایل پیکینو اور انوپم کھیر
author img

By

Published : May 15, 2020, 5:49 PM IST

تجربہ کار اداکار انوپم کھیر نے ہالی ووڈ کی دو معروف شخصیات رابرٹ ڈی نیرو اور ایل پیکینو کی ایک پرانی تصویر سوشل میڈیا ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اداکاری کے کیریئر میں ان شخصیات کا کافی اہم کردار رہا ہے۔

اپنے انسٹاگرام پر ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ اداکار نے انکشاف کیا کہ ہالی ووڈ اسٹارز کی یہ تصویر ان کے دوست نے بھیجی ہے اور کہا ہے کہ 'یہ تصویریں گذشتہ 45 برسوں میں اداکاری کو بیان کرتی ہیں'۔

انوپم نے اپنے کیپشن میں یہ بھی لکھا ہے کہ دونوں ستارے ابھی بھی ان نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں جو اداکاری کی دنیا میں قدم رکھتے ہیں۔

نیشنل اسکول آف ڈرامہ سے پیشہ ورانہ تربیت لینے کے بعد اداکاری میں کیریئر بنانے والے کھیر نے ڈرامہ اسکول میں شمولیت کی وجہ ہالی ووڈ کے ان دو بڑے ناموں کو بتایا ہے۔

'گاڈ فادرز' کے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے کھیر نے لکھا ، 'یہ وہ چیز ہے جس نے مجھے اپنے ڈرامہ اسکول @ ایکٹرز پیپرس کھولنے کی ترغیب دی۔'

'دل والی دلہنیا لے جائنگے' اداکار نے اپنی گفتگو ختم کرتے ہوئے لکھا 'یہ دونوں عالمی سنیما کے قیمتی زیورات ہیں خدا انہیں لمبی اور صحتمند زندگی عطا کرے۔ '

رابرٹ اور کھیر کے درمیان دوستانہ تعلقات بھی ہیں، ان دونوں نے 2012 میں ’سلور لائننگ پلے بک‘ میں اسکرین اسپیس بھی شیئر کی تھی۔

انوپم کو اپنے 65 ویں سالگرہ کے موقع پر ڈی نیرو کے ساتھ جشن مناتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔

اداکاری کی دنیا کے دو سب سے بڑے نام رابرٹ ڈی نیرو اور ایل پیکینو نے 'گاڈ فادر' سیریز ، 'کاسٹنگ بائے' ، 'آئی نیو اٹ واز یو' اور 'آئرش مین' جیسی حیرت انگیز فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.