ETV Bharat / sitara

Riz Ahmed's first Oscar: ’دی لانگ گڈ بائے‘ کے لیے رض احمد کو پہلا آسکر

امریکہ کے لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد آسکر 2022 کے فاتحین کا اعلان گزشتہ رات کردیا گیا ہے۔ وہیں پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد نے بھی اپنا پہلا آسکر ایوارڈ جیت لیا ہے۔ Riz Ahmed's first Oscar

author img

By

Published : Mar 28, 2022, 1:59 PM IST

’دی لانگ گڈ بائے‘ کے لیے رض احمد کو پہلا آسکر

پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد نے بہترین لائیو ایکشن شارٹ فلم "دی لانگ گڈ بائے" کے لیے اپنا پہلا آسکر جیت لیا ہے۔ اس زمرے کا اعلان ہالی وود کے ڈولبی تھیٹر میں ہونے والی لائیو تقریب سے قبل منعقدہ پروگرام کے دوران کیا گیا تھا۔ گزشتہ سال بہترین اداکار کی نامزدگی کے بعد یہ احمد کا پہلا اکیڈمی ایوارڈ ہے۔ Riz Ahmad is First Muslim to Win Oscar

94 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں احمد نے اپنی تقریر کے دوران اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ جیسی صورتحال کا سامنا کر رہا ہے، ایسے وقت میں اتحاد ہی ہمارے کام آئے گا'۔

انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ' اس تقسیم ہوئے وقت میں ہم سمجھتے ہیں کہ کہانی کو سنانے کا مقصد ہمیں یہ یاد دلانا ہے کہ 'ہم' اور ' وہ' جیسی کوئی چیز نہیں ہوتی۔ یہاں صرف ' ہم' ہی معنی رکھتا ہے۔ یہ اُس ہر شخص کےلیے ہے جو محسوس کرتا ہے کہ اس کا تعلق کہیں سے بھی نہیں ہے۔ جو یہ محسوس کرتا ہے کہ وہ کسی متنازعہ سرزمین میں پھنس گیا ہے۔ تو میں بتادوں کہ آپ تنہا نہیں ہو۔ ہم آپ سے وہاں ملیں جہاں کا مستقبل صرف امن ہوگا'۔

اسٹار نے مختصر فلم میں مرکزی کردار ادا کیا۔ انہوں نے ہدایت کار انیل کاریا کے ساتھ مل کر اسکرپٹ لکھی۔ مسٹر احمد کے ایوارڈ جیتنے کا اعلان آسکر 2022 کی تقریب سے پہلے کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ احمد کو گزشتہ سال بھی آسکر کےلیے نامزد کیا گیا تھا ۔ احمد کو فلم' ساؤنڈ آف میٹل' میں کی گئی اداکاری کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: Oscar 2022 Winners: آسکر 2022 کے فاتحین کا اعلان، ول اسمتھ نے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا

رض احمد نے سال 2006 میں اپنے فلمی کیرئیر کی شروعات کی تھی۔ انہوں نے مائیکل ونٹرباٹم کی ' روڈ ٹو گوانٹانیمو' میں شفیق کا کردار ادا کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے نائٹ کراولر، میرا نائیر کی فلم 'ریلکٹنٹ فنڈامینٹلسٹ' جیسی فلموں میں بھی کام کیا۔ فلموں کے علاوہ رض کئی ٹیلی ویژن سیریز میں بھی نظر آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.