بالی ووڈ کے معروف اداکار رشی کپور نے آج اس دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ رشی کپور اپنے کیریر میں کافی اونچائیوں پر پہنچے لیکن نجی زندگی میں ایک خواہش ادھوری رہ گئی۔ کینسر کا علاج کرا کر جب رشی کپور واپس آئے تو لگ رہا تھا کہ ادھورا خواب اب پورا ہوجائے گا لیکن یہ پورا نہیں ہو سکا۔
رشی کپور چاہتے تھے کہ ان کے بیٹے رنویر کپور کی شادی جلد سے جلد ہوجائے۔ کئی مرتبہ یہ خبر بھی آئی کہ رنویر کی شادی کی تاریخ طے ہونے والی ہے ۔ فلم ’برہماستر‘ کی شوٹنگ کی وجہ سے رنویر کی شادی کی تاریخ آگے بڑھتی رہی اور پھر کورونا بحران کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہوگیا۔
کہا جاتا ہے کہ رشی کپور نے اپنی ہونے والی بہو عالیہ بھٹ سے کئی مرتبہ ملاقات کی اور ساتھ ڈنر بھی کیا۔ لیکن بیٹے کو دلہا بنتے دیکھنے کی رشی کی آخری خواہش ادھوری رہ گئی۔ رشی کپور نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ بیٹے کی شادی دیکھنا باقی رہ گیا ہے۔