بالی ووڈ اسٹار رشی کپور کی آخری فلم شرما جی نمکین پرائم ویڈیو پر 31 مارچ کو ریلیز ہوگی۔ ہتیش بھاٹیہ کی ہدایتکاری می بننے والی یہ فلم ایمیزون کے پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگئی۔ ایمیزون پرائم ویڈیو اور ایکسل انٹرٹینمنٹ نے بدھ کو بیان جاری کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا ہے۔
شرما جی نمکین، رشی کپور کی آخری فلم ہوگی، جس میں وہ آخری بار اسکرین پر اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔ واضح رہے کہ رشی کپور لیوکیمیا جیسی شدید بیماری میں مبتلا تھا اور دو سال کی طویل علالت کے بعد وہ اپریل 2020 میں 67 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ فلم کو فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کے ایکسل انٹرٹینمنٹ، فلمساز ہنی ترہین اور ابھییشک چوبے کے ساتھ مل کر بنایا گیا ہے۔ Rishi Kapoor's last film Sharmaji Namkeen Release Date
اس فلم کی کہانی ایک ریٹائرڈ ہوئے ایک آدمی کی زندگی کو بیان کرتی ہے، جسے ایک کٹی پارٹی میں شامل ہونے کے بعد احساس ہوتا ہے کہ اسے کھانا پکانے کا کتنا شوق ہے۔ رشی کپور کی موت کے بعد میکرز نے فلم کے باقی حصوں کو مکمل کرنے کے لیے اداکار پریش راول کو بھی اس پروجیکٹ میں شامل کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ایک فلم میں دو اداکاروں نے ایک ہی کردار ادا کیا ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
شرما جی نمکین میں جوہی چاولہ بھی ہیں، جنہوں نے 1990 کی دہائی میں رشی کپور کے ساتھ بول رادھا بول، اینا مینا ڈیکا اور دراڑ جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔ جوہی کے علاوہ اداکار سہیل نیئر، تارک رینا، ستیش کوشک، شیبہ چڈھا اور ایشا تلوار بھی اہم کردار میں ہیں۔
پرائم ویڈیو کے ہیڈ منشین مینگھنائی نے کہا کہ کمپنی ایسے مواد کو لوگوں تک پہنچانے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے جو صارفین کو جوڑے بھی رکھے اور تفریح بھی فراہم کرتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ واقعی ایک خاص فلم ہے اور آنجہانی رشی کپور کی اداکاری کی صلاحیتوں اور سنیما کی چمک کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ یہ فلم پریش راول کی بے پناہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔ دونوں اداکاروں نے اپنی پرفارمنس کے ذریعے ہر نسلوں کو دیوانہ بنایا ہےْ
انہوں نے مزید کہا کہ "یہ فلم ایکسل انٹرٹینمنٹ کے ساتھ ہماری دیرینہ وابستگی کا ایک اور دلچسپ باب ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ دل چھو جانے والی کہانی ہندوستان اور ملک کے بیرونی کے صارفین کے ساتھ ایک انوکھا رشتہ قائم کرے گی'۔
مزید پڑھیں: Women's Day 2020: وہ خواتین ہدایتکار جنہوں نے بالی ووڈ میں نئی مثال قائم کی