ETV Bharat / sitara

سشانت خودکشی معاملہ: ریا چکرورتی نے سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا

اداکارہ ریا چکرورتی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ لکھتے ہوئے کہا کہ 'میں سشانت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی ہوں۔ مجھے حکومت پر مکمل بھروسہ ہے۔ میں آپ سے ہاتھ جوڑ کر گزارش کرتی ہوں کہ اس معاملے کی سی بی آئی جانچ شروع کی جائے۔'

سشانت خودکشی معاملہ:ریا چکرورتی نے سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : Jul 16, 2020, 5:43 PM IST

سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کی معاملے میں ممبئی پولییس تحقیقات میں مصروف ہے لیکن سشانت کے مداح اور اہل خانہ مسلسل سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں سشانت کی قریبی دوست ریا چکرورتی نے امت شاہ کے لیے پوسٹ لکھ کر درخواست کی ہے کہ اس معاملے کی سی بی آئی جانچ شروع کی جائے۔ پوسٹ میں انہوں نے خود کو سشانت کی 'گرل فرینڈ' بتایا ہے۔

ریا نے انسٹاگرام پر سشانت کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ہوں، ان کی اچانک موت کو ایک ماہ کا وقفہ گزر چکا ہے۔ مجھے حکومت پر مکمل اعتماد ہے، حالانکہ انصاف کے لیے میں آپ سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتی ہوں کہ اس معاملے کی سی بی آئی جانچ شروع کی جائے۔ میں صرف یہ سمجھنا چاہتی ہوں کہ کس بات نے سشانت کو یہ قدم اٹھانے کے لیے مجبور کیا۔'

اس سے قبل سابق کابینہ کے وزیر سبرامنیم سوامی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی سی بی آئی تحقیقات کی درخواست کی تھی۔

گذشتہ روز سابق رکن اسمبلی پپو یادو نے ٹویٹ کیا تھا کہ سشانت کے معاملے میں سی بی آئی انکوائری کے لئے وزارت داخلہ کو ایک خط لکھا گیا ہے۔ خط کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے پپو یادو کو جواب بھیجا گیا۔ وزیر داخلہ نے اس خط کو کارروائی کے لیے آگے بڑھا دیا ہے۔

واضح رہے کہ سشانت کی موت کو لے کر ریا چکرورتی کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ریا کو سوشل میڈیا پر ریپ اور قتل کی دھمکیاں بھی مل رہی ہیں۔ اداکارہ نے سائبر کرائم سیل سے اس معاملے میں مدد کا مطالبہ کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار ریا چکرورتی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ اس پوسٹ میں انہوں نے ایک کمینٹ دکھایا ہے، جس میں انہیں ریپ اور جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون کو ممبئی میں واقع اپنے فلیٹ میں خودکشی کرلی تھی۔ اب تک کی جانچ رپورٹ میں سشانت کی موت کی وجہ خودکشی بتائی جارہی تھی لیکن اس کے باوجود پولیس معاملے کی گہرائی سے تفتیش کر رہی ہے۔ اس معاملے میں مسلسل سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.