کرکٹ کی دنیا کے سب سے مشہور کرکٹر اور اسپنر شین وارنر نے جمعہ کے روز 52 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ اس عظیم کھلاڑی کے انتقال کی خبر سن کر پوری دنیا میں ان کے مداح صدمے میں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ کوہ ساموئی کے ایک ولا میں بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے جس کے بعد ان کی جان نہیں بچائی جا سکی۔ شین وارن کے انتقال پر فلمی دنیا میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ کرکٹر کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ Shane Warne Death
اکشے کمار نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'شین وارن کے اچانک انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا، آپ اس شخص کو جانے بغیر کرکٹ کے کھیل سے پیار نہیں کر سکتے تھے، یہ بہت دل دکھانے والی خبر ہے، اوم شانتی'۔
وہیں انوپم کھیر نے بھی شین وارن کے انتقال پر خراج عقیدت پیش کی ہے۔ اداکار نے لکھا ہے کہ ' عظیم اسپن گیند باز میں سے ایک شین وان کے اچانک انتقال سے صدمہ اور دکھ ہوا۔ وہ میدان پر جادوئی بکھیرتے تھے، مجھےلندن کے ایک ہوٹل کی لابی میں ان سے ملاقات کرنے کا شرف حاصل ہوا، وہ ہنس مکھ انسان تھے۔ آپ کی روح کو سکون پہنچے۔ ہم آپ کے ہنر کو ہمیشہ یاد کریں گے'۔
شین وارن کے انتقال پر ساؤتھ اداکار مہیش بابو نے بھی خراج عقیدت پیش کی۔ مہیش نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'اس خبر سے صدمہ اور دکھ ہوا۔ عالمی کرکٹ کے لیے بے حد افسوسناک دن ہے۔ آپ کی روح کو سکون پہنچے'،
اس کے علاوہ بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے بھی شین وارن کو خراج عقیدت پیش کی۔ اداکار نے لکھا 'اس خبر نے میرے جیسے لاکھوں لوگوں کو صدمے اور بے اعتباری میں مبتلا کردیا ہے۔ وہ بہت جلدی چلے گئے۔ آپ کی روح کو سکون ملے، اسپن کے بادشاہ'۔
اداکار رنویر سنگھ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شین وارن کی ایک تصویر شیئر کرکے اپنے دکھ کا اظہار کیا۔ اس تصویر کے ساتھ رنویر نے ٹوٹے ہوئے دل کا ایک ایموجی بھی شیئر کیا۔
رنویر اور انیل کپور کے علاوہ اجے دیوگن نے بھی شین وارن کے اچانک انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور کرکٹر کو عقیدت پیش کی۔ اداکار منوج واجپائے نے بھی کرکٹر شین وارن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹویٹ کیا۔
اس کے علاوہ بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے بھی شین وارن کو عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ان کی تصویر شیئر کی۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ' عظیم لوگ کبھی نہیں مرتے، اس کے ساتھ انہوں نے ایک دل والا ایموجی بھی تصویر کے ساتھ پوسٹ کیا'۔
شلپا کے ذریعہ شیئر کی گئی یہ تصویر تب کی ہے، جب شلپا شیٹی اور شین وارن نے آئی پی ایل میں راجستھان رائیلز میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔