ETV Bharat / sitara

Ravi Kishan to Play Osho Rajneesh: اوشو رجنیش کے کردار میں نظر آئیں گے روی کشن - بھوجپوری سنیما کے میگا اسٹار روی کشن

ہدایت کار رتیش ایس کمار، اوشو رجنیش کی زندگی پر فلم بنا رہے ہیں۔ اس فلم میں روی کشن کا مرکزی کردار ہے۔ Ravi Kishan to play Osho Rajneesh in Secrets of Love

اوشو رجنیش کے کردار میں نظر آئیں گے روی کشن

author img

By

Published : Jan 19, 2022, 7:27 AM IST

بھوجپوری سنیما کے میگا اسٹار روی کشن فلم 'سیکرٹ آف لو' میں اوشو رجنیش کے کردار میں نظر آئیں گے۔Ravi Kishan to play Osho Rajneesh ہدایت کار رتیش ایس کمار، اوشو رجنیش کی زندگی پر فلم بنا رہے ہیں۔ اس فلم میں روی کشن کا مرکزی کردار ہے۔ Actor-MP Ravi Kishan will be seen in the lead role as Osho

رتیش ایس کمار نے بتایا کہ ’سیکرٹ آف لو‘ بہترین فلم ہے۔ اس میں روی کشن کی پرفارمنس شاندار ہے، روی کشن کو ہدایت کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے، وہ ایک عظیم فنکار ہیں۔ Acharya Rajneesh also known as Osho

رتیش ایس کمار کی ویب سیریز 'بلٹ پین' حال ہی میں ایم ایکس پلیئر پر ریلیز ہوئی ہے جسے لوگ بے حد پسند کر رہے ہیں۔ اب وہ اس کے دوسرے حصے کی تیاری شروع کر رہے ہیں۔

یہ فلم بھارت کی سب سے زیادہ متنازعہ، مذہبی شخصیت آچاریہ رجنیش، جسے اوشو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کی زندگی کے کچھ اہم واقعات، ان کے فلسفہ اور رجنیش سے اوشو تک کے سفر، عالمی شہرت، اس کی بنیاد، حکومت کے ساتھ اختلافات اور اس کے علاوہ بہت کچھ سے متاثر ہے۔
اداکار-ایم پی روی کشن، رتیش ایس کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'سیکرٹس آف لو' میں اوشو کے کردار میں نظر آئیں گے۔

آچاریہ رجنیش کی زندگی کی کہانی پر ہمیشہ فلم سازوں نے دلچسپی لی ہے۔ ان کی زندگی ایک دستاویزی فلم کے ساتھ دوبارہ روشنی میں آئی جس میں روحانی گرو کے عروج اور اس سفر میں ان کی پرسنل سکریٹری ما آنند شیلا کے کردار پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔ 2018 میں، یہ افواہیں تھیں کہ فلمساز شکن بترا ان دونوں پر مبنی ایک پروجیکٹ بنائیں گے۔ یہ خبر بھی تھی کہ عامر خان اوشو کا کردار ادا کریں گے، جب کہ عالیہ بھٹ ماں آنند شیلا کا کردار ادا کریں گی۔ تاہم اس بارے میں کوئی آفیشیل تصدیق نہیں ہوسکی۔

2019 میں دی ایلن ڈی جینریز شو کے دوران پریانکا چوپڑا جوناس نے انکشاف کیا تھا کہ وہ ما آنند شیلا کی بایوپک میں کام کریں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ فلم کی ہدایت کاری رین مین ڈائریکٹر بیری لیونسن کریں گے۔ تاہم، ما آنند شیلا نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہوں نے پریانکا کی بائیوپک کے لیے اجازت نہیں دی ہے اور مبینہ طور پر اداکارہ کو قانونی نوٹس بھی بھیجا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.