ETV Bharat / sitara

روینہ ٹنڈن ویب سیریز کی شوٹنگ کے لیے منالی آسکتی ہیں - فلم ہنگامہ 2 کی شوٹنگ

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے بعد اب بالی ووڈ کی دوسری ادکارہ روینہ ٹنڈن بھی منالی کے لیے روانہ ہوسکتی ہیں۔فلم ہنگامہ 2 کی شوٹنگ کے لیے اداکارہ شلپا شیٹی پیر کے روز منالی پہنچ کر پہاڑیوں کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوتی ہوئی دکھائی دیں۔

ادکارہ روینہ ٹنڈن
ادکارہ روینہ ٹنڈن
author img

By

Published : Oct 6, 2020, 2:09 PM IST

فلم ہنگامہ 2 کی یونٹ شوٹنگ کے لیے منالی پہنچ چکی ہے۔بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے بعد اب اداکارہ روینہ ٹنڈن بھی منالی کا سفر طئے کرسکتی ہیں۔منالی میں ان کی ویب سیریز کی شوٹنگ کرنے کے امکان ہیں جس سلسلے میں وہ منالی کا دورہ کرسکتی ہیں۔وہیں خبر یہ بھی ملی ہے کہ اداکار اکشئے کمار اور ریتک روشن بھی منالی آسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ شلپا شیٹی فلم ہنگامہ 2 کی شوٹنگ کے لیے سوموار کو منالی پہنچی ہیں۔شلپا شیٹی نے صبح پانچ بجے اٹھر کر یوگا کیا۔وہیں اداکار پریش راول نے بھی صبح اٹھ کر سیر کی اور منالی کی وادیوں کا لطف اٹھایا۔رنبیر کپور نے بھی منالی کی حسین وادیوں کا لطف اٹھایا۔

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی منالی پہنچی
بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی منالی پہنچی

سفر کی تھکان کی وجہ سے ہدایتکار پریا درشن نے سوموار کو شوٹنگ نہیں کی۔منگل کے روز سے فلم ہنگامہ 2 کی شوٹنگ شروع ہورہی ہے۔مقامی فلم کوارڈینیٹر انیل کائستھ کا کہنا ہے کہ ان لاک 5 میں حکومت نے کئی پابندیوں کو ختم کردیا ہے۔

واضح رہےکہ پریش راول، شلپا شیٹی اور میزان سمیت فلم ہدایتکار پریادرشن اپنی مزاحیہ فلم ہنگامہ 2 کی شوٹنگ کو پھر سے شروع کرنے کے لیے منالی آئے ہیں۔یہ فلم 2003 میں ریلیز ہوئی کامیڈی فلم 'ہنگامہ' کا سیکوئل ہے۔

فلم کوارڈینیٹر انیل کائستھ نے کہا کہ فلم کو نگر، منالی اور سولانگ وادی میں فلمایا جائے گا۔آئندہ کئی دنوں تک شلپا شیٹی سمیت فلم کی پوری یونٹ منالی میں ہی رہائش پذیر ہوگی۔منالی میں فلم کی شوٹنگ ہونے کی وجہ سے یہاں کے کاروباری کافی خوش ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.