اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت معاملے کی تحقیقات کے پس منظر این سی بی نے مبینہ طور پر بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کو تفتیش کے لیے طلب کیا ہے۔ جس سے یہ لگتا ہے کہ اداکارہ روینہ ٹنڈن اس اقدام سے متاثر ہوتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
منگل کے روز روینہ نے ٹوئیٹ کرکے قصورواروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے لکھا ہے کہ اب وقت آگیا ہے چیزیں درست کرنے کا،یہ ہمارے نوجوان نسل کی مدد کرے گا۔شروعات یہاں سے کرو پھر یقینا دوسرے سیکٹروں میں بھی اسکی شروعات کرو۔اسے جڑ سے اکھاڑنے کی ضرورت ہے۔قصورواروں کو سزا دو۔
جس کے بعد متعدد سوشل میڈیا صارفین نے روینہ کی رائے کو سراہا۔
ایک صارف نے ان کے پوسٹ پر لکھا کہ ' آپ کی بات سن کر اچھا محسوس ہوا کہ آپ نے اپنی آواز اٹھائی اور کہا کہ یہ وقت چیزیں درست کرنے کا ہے۔
ایک اور صارف نے کہا کہ آپ پر فخر ہے۔ہاں ، ہمارے نوجوانوں کے لئے اس تحقیقات کی ضرورت ہے۔
روینہ کا ٹوئیٹ اس وقت سامنے آیا ہے جب این سی بی نے اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی منیجر کرشمہ پرکاش اور کوان ٹیلنٹ مینجمنٹ کے سی ای او دھرو چٹگوپیکر کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا ہے۔
این سی بی نے اب تک اس معاملے میں سشانت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی، ان کے بھائی شووک، سشانت کے گھر کے منیجر سیموئیل مراندا، اسٹاف دیپیش ساونت کو گرفتار کرچکا ہے۔