ETV Bharat / sitara

روینہ ٹنڈن اپنے والدین کی شادی کی سالگرہ منارہی ہیں

اداکارہ روینہ ٹنڈن نے ہفتے کے روز اپنے والدین کی 55 ویں شادی کی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام میں ایک تصویر شیئر کی۔

author img

By

Published : May 29, 2021, 5:05 PM IST

بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے ہفتہ کے روز اپنے والدین کی 55 ویں شادی کی سالگرہ کے موقع پر پیغام لکھتے ہوئے اپنے والدین کی ایک تصویر انسٹاگرام میں شیئر کی۔

انسٹاگرام کی اس تصویر میں روینہ کے والدین روی اور وینا ٹنڈن گلاس پکڑے ہوئے نظر آرہے ہیں۔اس تصویر میں ان کی شادی کی سالگرہ کے دو کیک بھی نظر آرہےہیں۔

روینہ نے تصویر کے عنوان میں لکھا کہ '55 شاندار سال اور مستقبل میں بھی اس سے کئی شاندار سال آئیں گے! میری ہمت ، میرا ایمان اور محبت اور دوستی میں میرا اعتماد آپ سے سیکھا ہے۔ شادی کی 55 ویں سالگرہ بہت مبارک۔

واضح رہے کہ روینہ جلد ہی سیریز "ارنائک" سے ڈیجیٹل ڈیبیو کریں گی اور وہ فلم "کے جی ایف: چیبٹر 2'، جو سال 2018 کے کناڈا بلاک بسٹر فلم "کے جی ایف: چیپٹڈر 1" کا سیکوئل ہے، میں بھی نظر آئیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.