ETV Bharat / sitara

Raveena Tandon Adopts a Dog: روینہ ٹنڈن نے گریٹر نوئیڈا کی ڈاگ مدر سے ایک کتے کو گود لیا - روینہ ٹنڈن نےکتے کو گود لیا

اداکارہ روینہ ٹنڈن نے گریٹر نوئیڈا میں 'ڈاگ مدر' کے نام سے مشہور کاویری رانا بھردواج سے ایک کتے کو گود لیا ہے۔ اس مادہ کتے کا نام کوکو ہے۔ یہ بیگل نسل کی ہے۔ Raveena Tandon Adopts a Dog

author img

By

Published : Mar 3, 2022, 11:07 AM IST

بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کو جانوروں سے بہت خلوص و محبت ہے۔ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ جانوروں کی تصویروں اور ویڈیو سے بھرا ہوا ہے۔ حال ہی میں اداکارہ نے کوکو نامی ایک مادہ کتے کو گود لیا ہے۔Raveena Tandon Adopts a Dog

اداکارہ روینہ ٹنڈن نے گریٹر نوئیڈا میں 'ڈاگ مدر' کے نام سے مشہور کاویری رانا بھردواج سے ایک کتے کو گود لیا ہے۔ کاویری رانا بھردواج روینہ ٹنڈن کو کتا گود دینے کے لیے دہلی گئیں۔ روینہ ٹنڈن ایک فلم کی شوٹنگ کے لیے دہلی آئی تھیں۔ اس مادہ کتے کا نام کوکو ہے۔ یہ بیگل نسل کی ہے۔

کاویری رانا نے کہا، "میں نے تقریباً ایک ماہ قبل گریٹر نوئیڈا میں رہائش پذیر ایک خاندان سے ایک مادہ کتے کو گود لیا تھا اور اس گود لینے کے حوالے سے ایک ٹویٹ کیا تھا، جس کے بعد روینہ ٹنڈن نے مجھ سے فون پر رابطہ کیا اور انہوں نے کہا کہ اس مادہ ڈاگی کو میں ایڈپٹ کروں گی۔ آج روینہ ٹنڈن جب دہلی آئیں تو انہوں نے مجھے اپنے آنے کی اطلاع دی۔ میں نے روینہ ٹنڈن سے اپنے ڈاگی کے ساتھ ملاقات کی اور انہوں نے اس کتے کو گود لے لیا۔ فی الحال یہ ابھی میرے پاس ہی رہے گی۔ Dog Mother of Greater Noida Who is Taking Care of Stray Dogs

کاویری رانا بھردواج نے مزید کہا کہ کوکو اگلے ماہ ٹرین کے ذریعے ممبئی جائے گی۔ یہ مادہ بیگل نسل کی ہے۔ اس وقت اس کی عمر ایک سال ہے۔" کاویری رانا گزشتہ 18 سالوں سے یہ کام کر رہی ہیں۔ کاویری بھردواج گریٹر نوئیڈا میں واقع اومیکرون سیکٹر میں رہتی ہیں۔

روینہ ٹنڈن نے گریٹر نوئیڈا کی ڈاگ مدر سے ایک کتے کو گود لیا

کاویری کے پاس 137 جانوروں کا بڑا خاندان

کاویری کے مطابق اس وقت ان کے پاس 137 جانوروں کا بڑا خاندان ہے۔ اس وقت ان کے پاس 125 کتے، پانچ گدھے، 6 گائے اور 3 بندر ہیں۔ نوادہ گاؤں میں میری ایک سینچری ہے۔ وہاں میرے ایک دوست کا فارم ہے اور انہوں نے اپنے 3 بیگھہ زمین جانوروں کی خدمت کے لیے دے دی ہے۔

کاویری رانا بھردواج جانوروں سے محبت کرنے والی ہیں۔ وہ خاص طور پر کتوں سے بہت پیار کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گریٹر نوئیڈا شہر کے لوگ انہیں 'ڈاگ مدر' کے نام سے جانتے ہیں۔ وہ کتوں کے ساتھ زیادتی، مار پیٹ اور حقارت کرنے والوں کے خلاف آواز اٹھاتی رہتی ہے۔ کاویری رانا کا نعرہ ہے اڈاپٹ ڈونٹ شاپ ۔

وہ کہتی ہیں کہ کتے ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ انہیں خریدا یا بیچنا نہیں چاہئے۔ ان سے پیار کیا جائے اور پیار سے اپنایا جائے اور ان کی پرورش کی جائے۔ اگر کسی وجہ سے کوئی اپنے پالتو کتے چھوڑنا چاہے تو اسے دوستوں، رشتہ داروں یا پڑوسیوں کے حوالے کر دینا چاہیے۔ کاویری رانا بھردواج طویل عرصے سے بے سہارا اور آوارہ کتوں کے لیے کام کر رہی ہیں۔

روینہ ٹنڈن کو جانوروں سے محبت ہے، ان کے پاس کوکو کو گود لینے سے پہلے ایک پالتو کتا بھی تھا، جس کی گزشتہ سال موت واقع ہوگئی تھی۔ روینہ نے اپنے پالتو جانور، جسے وہ پیار سے ' چھوٹو' کہہ کر پکارتی تھی، کو الوداع کہتے ہوئے ایک جذباتی نوٹ بھی انسٹاگرام میں شیئر کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.