بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو کی فلم 'ریشمی راکٹ' کی کہانی گاؤں کی ایک نوجوان لڑکی کے بارے میں ہے، جسے تیز رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت حاصل ہے۔
اس ناقابل یقین صلاحیت کی وجہ سے گاؤں میں وہ راکٹ کے نام سے مشہور ہے۔جب اسے پیشہ ورانہ طور پر اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا موقع ملتا ہے ، تو وہ اس موقع کو اپنے ہاتھ سے نہیں جانے دیتی ہے۔مقابلے کی طرح نظر آنے والا یہ دوڑ اس کے لیے عزت، احترام اور یہاں تک کہ اپنی پہچان حاصل کرنے کے لیے اس کے لیے ایک جنگ میں بدل جاتا ہے۔
ریشمی راکٹ نندا پریاسمی، انیرودھ گفا اور کنیکا ڈھلن نے لکھی ہے۔فلم کی ہدایتکاری آکرش کھرانہ کریں گے، جنہوں نے فلم کارواں کی ہدایتکاری کی تھی۔
کرش اس فلم کے بارے میں کہتے ہیں کہ جب سے وبائی مرض نے دستک دی ہے اس وقت ہم سب شوٹنگ کرنے کے لئے تیار تھے۔مجھے خوشی ہے کہ ہم جلد ہی دوبارہ شوٹنگ شروع کر رہے ہیں۔ میں اور میری ٹیم اس سفر کو شروع کرنے کے لیے منتظر ہیں۔اس کے لئے بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے۔ یہ ایک حیرت انگیز کہانی ہے جسے سنانے کے لئے میں بہت پرجوش ہوں۔
تاپسی پنو کا کہنا ہے ، "میں اس پروجیکٹ میں بہت ابتدائی مرحلے سے ہی شامل ہوں اور اسی وجہ سے یہ میرے لئے بہت خاص ہے۔ وبائی بیماری سے پہلے ہی میں ایک سپرنٹر کے کردار میں جلوہ گر ہونے کے لئے 3 ماہ سے تربیت حاصل کر رہی تھی۔ ہمیں بہت وقت مل گیا ہےیہ ایک لمبا وقفہ رہا ہے ، لیکن اس موضوع کی وجہ سے میں ایک بار پھر سفر شروع کرنے کے لیے پر جوش ہوں۔ "
تاپسی کے ساتھ فلم میں 'ایکسٹریکشن' سے شوہرت حاصل کرنے والے پریانشو مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔
رونی سکریوالا اس فلم کے بارے میں کہتے ہیں کہ ریشمی راکٹ جدوجہد کی وہ داستان ہے جس کا سامنا کئی خواتین ایتھلیٹ کو اپنے سفر کے دوران کرنا پڑتا ہے اور اس کے ساتھ ہی اپنی منزل تک پہنچنے کے جنون کو بھی دکھایا جائے گا۔اس فلم کے لیے تاپسی سے بہتر کوئی اداکار نہیں ہوسکتا ۔لاک ڈاؤن کے بعد ، ہم آر ایس وی پی کے ساتھ شوٹنگ دوبارہ شروع کرنے کے لئے پرجوش ہیں۔ "
نیہا آنند اور پرینجل کے ساتھ رانی اسکریوالا کے ساتھ پروڈیوس کردہ یہ فلم ریشمی راکٹ سال 2021 مین ریلیز ہوگئی۔