ضلع پولیس سینئر سپرنٹنڈنٹ چرنجیت سنگھ بھلر نے آج یہاں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں کے خلاف بھادنس کی دفعہ 294 اور 509 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔دونوں کوپوچھ تاچھ کے لیے جلد ہی طلب کیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ گانے کی زبان فحش پائی گئی اور دونوں کے خلاف جانچ کے بعد ہی معاملہ درج کیا گیا ہے۔
پنجاب خواتین کمیشن کی صدر منیشا گولاٹی نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ڈائریکٹر دنکر گپتا کو کارروائی کےلئے خط لکھا ہے۔
واضح رہے کہ قابل اعتراض زبان کےاستعمال کے سلسلے میں اکثر تنازعہ میں رہے سنگر کی ایک ایلبم میں مکھنا نام کا گانا ہے جس میں فحش زبان کا استعمال کیاگیا ہے۔اس سے پہلے سال 2013 میں بھی وہ تب تنازعہ میں آئے تھے جب ان کے ایک گانے میں ’میں بلاتکاری ہوں‘ الفاظ کا استعمال کیا گیا تھا۔