ETV Bharat / sitara

اداکارہ ارمیلا کا مداحوں سے تشکر کا اظہار - ارمیلا متونڈکر نے رنگیلا کا 25 برس مکمل پر ٹوئیٹ

اداکارہ ارمیلا متونڈکر نے اپنی فلم رنگیلا کو 25 سال کا عرصہ مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ نے اس خوبصورت اور طویل سفر میں ساتھ دینے کے لیے اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

فلم رنگیلا کو 25 سال مکمل
فلم رنگیلا کو 25 سال مکمل
author img

By

Published : Sep 8, 2020, 4:10 PM IST

سنہ 1995 میں ریلیز ہوئی فلم رنگیلا کے 25 سال مکمل ہونے پر اداکارہ ارمیلا متونڈکر نے پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے نوٹ لکھا ۔انہوں نے تمام بڑے فلمی شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ایک چھوٹے گھر سے تعلق رکھنے والی لڑکی جس کے بڑے بڑے خواب تھے، اس کا ساتھ دینے کے لیے آپ سب کا شکریہ۔

46 سالہ اداکارہ نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے فلم رنگیلا کے نغمے کی دھن لکھی'چل میرے سنگ سنگ، لے لے دنیا کے رنگ، ہوجا رنگیلا رے ۔ارمیلا نے گانے کی کچھ پرانی خوبصورت تصاویر بھی پوسٹ کیں جس میں وہ رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے اپنے مداحوں اور فلم سے محبت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ 'اور آپ سب چلے ایک لمبے اور بہترین سفر پر میرے ساتھ، جو اب تک جاری ہیں۔میرے دل کی گہرائیوں سے آپ سب کا بس شکرہ دھنیہواد، تھینکیو۔ ایک چھوٹے گھر کی بڑے سپنے والی لڑکی کا ساتھ دینے کے لیے۔'

رام گوپال ورما کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم میں متونڈکر، جیکی شروف اور عامر خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔یہ اے آر رحمان کی پہلی ہندی فلم تھی جس میں انہوں نے خوبصورت دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.