ETV Bharat / sitara

رشی کپور کی فلم کے ریمیک میں کام نہیں کرنا چاہتے رنبیر کپور - رشی کپور کی کامک ٹائمنگ

بالی ووڈ کے راک اسٹار رنبیر کپور اپنے والد رشی کپور کی کسی بھی فلم کے ریمیک میں کام نہیں کرنا چاہتے۔ سال 2020 میں رنبیر کپور کے والد اور اداکار رشی کپور کا انتقال ہوگیا تھا۔ پورا کپور خاندان انھیں ابھی تک یاد کرتا ہے۔

Ranbir Kapoor does not want to work in a remake of Rishi Kapoor's film
رشی کپور کی فلم کے ریمیک میں کام نہیں کرنا چاہتے رنبیر کپور
author img

By

Published : May 4, 2021, 7:14 PM IST

رنبیر کپور کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنے والد کی فلموں کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ رنبیر کپور سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے والد کی کسی فلم کے ریمیک میں کام کریں گے؟ اس سوال کے جواب میں رنبیر کپور نے کہا 'میرے والد رشی کپور میرے پسندیدہ فنکاروں میں سے ایک تھے۔ وہ اپنے ہر کردار کے لئے کافی محنت کرتے تھے۔ میں خود کو اس قابل نہیں سمجھتا اور نہ ہی مجھے لگتا ہے کہ میں ان کی کسی بھی فلم کے ساتھ انصاف کر پاؤں گا۔'

رنبیر کپور نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگر فلم 'زمانے کو دکھانا ہے' کو دوبارہ بنایا جائے تو وہ سامعین کو بہت پسند آئے گی کیونکہ اس فلم میں رشی کپور کی کامک ٹائمنگ بہت زبردست تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.