ETV Bharat / sitara

Ram Charan Wants to Work in Every Language: رام چرن ہر زبان کی فلموں میں کام کرنا چاہتے ہیں

author img

By

Published : Jan 16, 2022, 8:18 AM IST

جنوبی ہند فلموں کے سپر اسٹار رام چرن نے کہا کہ 'وہ ہر زبان کی فلم میں کام کرنا چاہتے ہیں۔' Ram Charan wants to work in every language

رام چرن ہر زبان کی فلموں میں کام کرنا چاہتے ہیں

ایس ایس راجامولی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'آر آر آر' میں رام چرن، جونیئر این ٹی آر، عالیہ بھٹ اور اجے دیوگن مرکزی کرداروں میں ہیں۔ رام چرن اس فلم میں برطانوی دور کے پولیس افسر کے طور پر زبردست ایکشن سیکوئنز کرتے نظر آئیں گے۔ film RRR directed by SS Rajamouli

فلم 'آر آر آر' کو 7 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز کیا جانا تھا تاہم کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر فلم کی ریلیز ملتوی کر دی گئی ہے۔ تمل، تیلگو، کنڑ اور ملیالم کے علاوہ یہ فلم ہندی میں بھی ریلیز ہوگی۔ Ram Charan in RRR Film

رام چرن کا ماننا ہے کہ ہماری صرف ایک ہی زبان ہے اور وہ ہے سنیما کی زبان۔ رام چرن نے کہا، 'آر آر آر' ایک آل انڈیا فلم ہے۔ آج، بہت سارے فلم سازوں، خاص طور پر راجامولی کی کوششوں کے لیے شکریہ، جن کی وجہ سے اس انڈسٹری کے دروازے کھل گئے ہیں۔ Ram Charan on Cinema

ہم صرف علاقائی تک محدود نہیں رہے، اب ہم ایک بڑی ہندوستانی فلم انڈسٹری کا حصہ بن چکے ہیں، رکاوٹیں ٹوٹ گئی ہیں۔ اس لیے جب بھی کوئی موقع ملے گا، میں ہر فلم کروں گا۔ آر آر آر ایک بہت بڑے پیمانے کی فلم ہے اور یہ متعدد زبانوں میں ریلیز کرکے تمام رکاوٹوں کو توڑ رہی ہے اور یہ بڑی خوشی کی بات ہے۔

قابل ذکر ہے کہ فلم 'آر آر آر' دو بھارتی انقلابیوں، الّوری سیتارام راجو اور کومارم بھیم کی کہانی ہے جو کہ ایک خیالی کہانی ہے۔ فلم میں یہ دونوں انقلابی برطانوی راج اور نظام حیدرآباد کے خلاف لڑتے نظر آئیں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.