ETV Bharat / sitara

'مرزا پور 2' میں فحش اور تشدد مواد: راجو شریواستو - مرزا پور 2

معروف کامیڈین راجو شریواستو نے ویب سیریز 'مرزا پور 2' میں فحش اور تشدد دکھانے سے متعلق سوالات کھڑے کئے ہیں۔ انہوں نے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے اس معاملے پر دھیان دینے اور متعلقہ عہدیداروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ڈیجیٹل پلیٹفارم پر ریلیز ہونے والے مواد سینسز بورڈ کے ذریعہ نشر کیا جائے۔

مرزا پور 2'
مرزا پور 2'
author img

By

Published : Oct 27, 2020, 2:20 PM IST

اپنا دل پارٹی سے رکن پارلیمان انوپریا پٹیل کے بعد معروف و مشہور مزاح نگار اور اترپردیش فلم ترقیاتی کونسل کے صدر راجو شریواستو نے بھی ویب سیریز 'مرزا پور 2' میں فحش مواد اور تشدد دکھانے پر سوالات کھڑے کئے ہیں۔

شریواستو نے کہا کہ مرزا پور 2 ویب سیریز فحش اور تشدد سے بھرا ہوا ہے۔

انہوں نے اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے اس معاملے پر توجہ دینے اور متعلقہ عہدیداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ڈیجیٹل پلیٹفارم پر نشر ہونے والے مواد سینسر بورڈ کے اجازت پر نشر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رکن پارلیمان انوپریا پٹیل نے بھی 'مرزا پور 2' پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ان کے حلقہ مرزاپور کے نام کو داغدار کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ویب سیریز میں ضلع کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے اور فرقہ وارانہ تشدد کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

مرزا پور 2 ایمزان پرائم پر ریلیز ہونے والی ایک پرتشدد کہانی کو بیان کرتا ہے، جس میں سیاست اور خاندانی رنجش اور دشمنی کو دکھایا گیا ہے۔گرمیت سنگھ اور مہیر دیسائی کے ہدایتکاری میں بنی سیریز کو ایمزان پرائم پر 23 اکتوبر کو ریلیز کردیا گیا ہے۔

مرزا پور 2 میں پنکج ترپاٹھی، علی فضل، دیویندو شرما کے علاوہ شویتا ترپاٹھی، راجیش تیلنگ، شریا، رسیکا دگل، للپٹ، کل بھوشن کھربندا جیسے اداکار اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.