ETV Bharat / sitara

Rajinikanth Birthday: رجنی کانت: بس کنڈکٹر سے سُپر اسٹار تک کا سفر - تمل فلم اپوروا راگنگل

سُپر اسٹار رجنی کانت Superstar Rajinikanth Birthday نے بطور اداکار اپنے کرئیر کا آغاز نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم اپورو راگنگل سے کیا تھا جس کے ڈائریکٹر کے بال چندر تھے اور رجنی كانت انہیں ہی اپنا گُرو(استاد) مانتے ہیں۔

سُپر اسٹار رجنی کانت
سُپر اسٹار رجنی کانت
author img

By

Published : Dec 12, 2021, 12:32 PM IST

اداکار رجنی کانت 12 دسمبر 1950 کو ایک مراٹھی خاندان میں پیدا ہوئے تھے ان کا تعلق تمل ناڈو ریاست سے ہے۔ رجنی کانت کا حقیقی نام شیواجی راؤ گائیکواڑ Rajinikanth Real Name Shivaji Rao Gaekwad ہے۔ ان کے والد کا نام راموجی راؤ اور ماں کا نام جیجابائی گائیکواڑ ہے۔

ابتدائی دور میں رجنی کانت نے بطور بس کنڈیکٹر کام شروع کیا تاہم اس دوران وہ اسٹیج ڈراموں میں بھی اداکاری کرتے رہے۔

دریں اثنا تمل فلموں کے مشہور ڈائریکٹر کے بال چندر نے ایک ڈرامہ میں رجنی کانت کی اداکاری دیکھی جس سے وہ بہت متاثر ہوئے۔

سنہ 1975 میں کے بال چندر کی ہدایت میں بنی تمل فلم اپوروا راگنگل Apoorva Raagangal سے رجنی کانت نے اپنی فلمی کرئیر کی شروعات کی۔ اس فلم میں کمل ہاسن نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

سال 1978 میں ریلیز ہونے والی فلم بھیروی میں رجنی کانت کو کلیدی رول ادا کرنے کا پہلا موقع ملا۔ یہ فلم باکس آفس پر سُپر ہٹ ثابت ہوئی۔

اس فلم کے ساتھ ہی رجنی کانت بھی سُپر اسٹار بن گئے ۔اس کے بعد سنہ 1980 میں رجنی کانت کی ایک اور سُپر ہٹ فلم 'بلا' ریلیز ہوئی۔ یہ فلم امیتابھ بچن کی سُپر ہٹ فلم ڈان کا ریمیک تھی۔

سال 1983 میں ریلیز فلم اندھا قانون کے ذریعہ رجنی کانت نے بالی ووڈ میں بھی قدم رکھا۔ اس فلم میں رجنی کانت کی اداکاری نہایت شاندار تھی۔

رجنی کانت کا مخصوص اسٹائل اور ڈائیلاگ کا خاص انداز ان کی مقبولیت کی بڑی وجہ ہیں۔ اندھا قانون سُپر ہٹ فلم رہی۔ اسی دوران رجنی کانت نے 'جان جانی جناردھن' میں ٹرپل رول کیا، حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر کوئی خاص اثر نہیں دکھا سکی تھی۔

نوے کی دہائی میں رجنی کانت ساؤتھ انڈین فلموں کے سُپر اسٹار South Indian Super Star Rajinikanth بن گئے۔ رجنی کانت نے جتنی بھی فلموں میں کام کیا سبھی باکس آفس پر تقریباً ہٹ ثابت ہوئیں۔

سال 2007 میں رجنی کانت کی فلم شیواجی: دی باس ریلیز ہوئی۔ اس فلم نے باکس آفس پر کامیابی کے نئے جھنڈے گاڑ دئیے۔

سال 2010 میں ان کی فلم روبوٹ ریلیز ہوئی۔ اس فلم میں رجنی کانت کے ساتھ ایشوریہ رائے بچن نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ روبوٹ نے 255 کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کر کے نئی تاریخ رقم کی تھی ۔فلم روبوٹ رجنی کانت کی تمل فلم انتھرن کا ہندی ورژن تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Happy Birthday Dharmendra: دھرمیندر کا 86واں یوم پیدائش

اداکاری کے ساتھ ساتھ پروڈیوسر، اسکرین رائٹر اور پلے بیک سنگر کی حیثیت سے فلم نگری میں اپنی پہچان بنانےوالے رجنی کانت اب تک 175 سےزائد تمل، تیلگو، کنڑ، ملیالم، ہندی، انگلش اور بنگالی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

فلمی دنیا میں اپنی منفرد شناخت بنانے والے رجنی کانت اب تک ہند حکومت کی جانب سے پدم بھوشن ایوارڈ سمیت متعدد ایوارڈز جیت چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.